உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath Scheme: بھرتی میں اس سال ملے گی دو سال کی چھوٹ، سرکار نے عمر کی حد 21 سے 23 سال بڑھائی

    Agnipath Scheme: بھرتی میں اس سال ملے گی دو سال کی چھوٹ، سرکار نے عمر کی حد 21 سے 23 سال بڑھائی (Representational pic/Shutterstock)

    Agnipath Scheme: بھرتی میں اس سال ملے گی دو سال کی چھوٹ، سرکار نے عمر کی حد 21 سے 23 سال بڑھائی (Representational pic/Shutterstock)

    Upper age limit increased to 23 years for agnipath: وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھرتی عمل میں یکمشت دو سال کی چھوٹ دی جائے گی ۔ یعنی امیدوار اس سال 23 سال کی عمر تک فارم بھر سکیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : فوج میں چار سال کی شارٹ ٹرم نوکری کے پیش نظر مرکزی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں آج بھاری احتجاج ہوا ۔ دراصل طلبہ اس اسکیم کے تحت پینشن ختم کرنے کو لے کر احتجاج کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ طلبہ اس بات کو لے کر بھی مظاہرہ کررہے ہیں کہ اگنی ویروں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر صرف 21 سال ہے ۔ اب وزارت دفاع نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھرتی عمل میں یکمشت دو سال کی چھوٹ دی جائے گی ۔ یعنی امیدوار اس سال 23 سال کی عمر تک فارم بھر سکیں گے ۔ چونکہ فوج میں دو سال سے بھرتی نہیں ہوئی ہے، لہذا 2022 کیلئے مجوزہ بھرتی میں یکشمت دو سال کی چھوٹ دی گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جنوبی کشمیر میں یکے بعد دیگرے انکاونٹرس میں چار ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا


      اس طرح اگنی پتھ بھرتی عمل 2022 کیلئے 23 سال تک کے نوجوان درخواست کرسکتے ہیں ۔ حالانکہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت ساڑھے سترہ سال سے 21 سال کے درمیان کے نوجوان ہی درخواست دینے کے اہل ہیں، لیکن اس سال 23 سال تک کے نوجوان اس کیلئے درخواست کرسکتے ہیں ۔ انہیں دو سال کی یکمشت چھوٹ دی گئی ہے ۔ اگنی پتھ اسکیم کے شروعاتی عمل کے دوران مسلح افواج میں سبھی نئے رنگ روٹوں کیلئے داخلہ عمر ساڑھے سترہ سال سے 21 سال مقرر کی گئی ہے، لیکن اس سال یکمشت دو سال کی چھوٹ کے ساتھ 23 سال تک کے نوجوان فارم بھر سکیں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان کا مشہور نیوز اینکر اب سڑک پر بیچ رہا ہے سامان، وائرل ہوئیں تصاویر


      غور طلب ہے کہ سرکار نے فوج میں بھرتی کیلئے اب چار سال کی شارٹ ٹرم نوکری کے عمل کی شروعات کی ہے ۔ اس کے تحت سال 46 ہزار نوکریوں کی بھرتی کی جائے گی ۔ اس چار سال کی مدت کے دوران چھ ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی ۔ چار سال کے بعد کچھ رنگ روٹوں کو فوج میں مستقل عہدہ ملے گا جبکہ زیادہ تر کی فوج میں خدمات ختم ہوجائے گی ۔ جن کی سروس ختم ہوگی ، ان کیلئے سرکار نے کئی طرح کے مواقع میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

      اگر وہ آگے کی پڑھائی کرنا چاہتا ہے تو انہیں بارہویں کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ اگر وہ نوکری کرنا چاہتتے ہیں تو انہیں مرکز اور ریاستی سرکار کے پولس فورس میں چھوٹ ملے گی ۔ اس کے علاوہ اگر وہ خود کا روزگار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بینک کم شرح سود پر قرض دے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: