உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agnipath row: احتجاج کےدوران ٹرینوں کی منسوخی، ہوائی جہازکےکرایوں میں زبردست اضافہ

    Youtube Video

    سب سے زیادہ متاثر مشرقی وسطی ریلوے زون ہے، جس کا صدر دفتر بہار کے حاجی پور میں ہے اور اس میں سون پور، سمستی پور، دانا پور، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور دھنباد ڈویژن شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج میں بہار سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔

    • Share this:
      اگنی پتھ بھرتی اسکیم (Agnipath recruitment scheme) اور پیر کو ملک گیر بھارت بند (Bharat Bandh) کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی وجہ سے ٹرینوں کو منسوخی کردیا ہے۔ اس وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

      ریلوے نے کہا کہ دن کے دوران 595 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کی گئیں، جن میں 208 میل ایکسپریس اور کل 379 مسافر ٹرینیں شامل تھیں۔ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری احتجاج کی وجہ سے چار میل ایکسپریس اور چھ مسافر ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کر دی گئیں۔

      اگنی پتھ احتجاج کی تازہ ترین پیش رفت:

      سب سے زیادہ متاثر مشرقی وسطی ریلوے زون ہے، جس کا صدر دفتر بہار کے حاجی پور میں ہے اور اس میں سون پور، سمستی پور، دانا پور، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور دھنباد ڈویژن شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج میں بہار سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔

      پچھلے کچھ دنوں سے ہوائی کرایوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ ہلچل کی وجہ سے ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے کئی ریاستوں میں خاص طور پر بہار میں کئی ٹرینوں یا بوگیوں کے ڈبوں کو نذر آتش کیا ہے، اس کے علاوہ ریلوے کی املاک کی توڑ پھوڑ کی ہے، پٹریوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور پولیس فورسز پر پتھراؤ کیا ہے۔ بہار کے دانا پور ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی وجہ سے ریلوے کو کم از کم 250 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

      بکنگ سائٹس جیسے کہ MakeMyTrip اور Yatra.com پر سرسری تلاش سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق منگل (21 جون) کو دہلی سے پٹنہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کی قیمت 22,265 روپیے تھی، جب کہ روٹ پر سب سے سستی پرواز 8,332 روپیے تھی۔

      اسی طرح قومی دارالحکومت سے کولکاتا کے لیے ایک پرواز کی قیمت منگل کے لیے 10,055 روپیے تھی، جب کہ روٹ پر سب سے سستی قیمت 8,112 روپیے تھی۔ دہلی سے گوہاٹی تک ایئر انڈیا کی پرواز 29,730 روپیے میں دستیاب تھی جبکہ سب سے سستی 8,552 روپیے تھی۔

      یہ رپورٹ لکھنے کے وقت جب بھارت بند ختم ہوا تھا قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ آیا تھا۔ MakeMyTrip پر منگل کے لیے دہلی سے پٹنہ کی سب سے مہنگی پرواز 17,473 روپیے تھی، جبکہ سب سے سستی پرواز کی قیمت 7,109 روپیے تھی۔ تاہم سب سے سستے کرایہ کے ساتھ تینوں پروازوں میں ایک لی اوور ہے اور انہیں بہار کے دارالحکومت پہنچنے میں کم از کم 11 گھنٹے لگیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مذہبی عبادت گاہوں سے متعلق قانون سے چھیڑچھاڑ انتہائی خطرناک: مولانا ارشد مدنی

      دہلی-کولکاتا روٹ پر عام طور پر ایک مصروف علاقہ ہے، ٹکٹ کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔ سب سے مہنگی پرواز ایک IndiGo کی تھی جس کی قیمت 10,600 روپیے تھی جبکہ اس رپورٹ کو درج کرنے کے وقت سب سے سستی پرواز 8,473 روپیے تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیاآپ ہندوستانی فضاؤں میں اڑناچاہتےہیں؟ ہوائی اڈے پرپہنچنےسےپہلےایئرسوودھابھرنامت بھولیں!

      دہلی سے گوہاٹی کے ہوائی کرایوں میں تاہم اس رپورٹ کے لکھنے کے وقت نمایاں کمی آئی ہے۔ MakeMyTrip کی معلومات نے دونوں شہروں کے درمیان سب سے مہنگی پرواز دکھائی جس کی قیمت 12,508 روپیے تھی جبکہ سب سے سستی پرواز 8,989 روپیے تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: