Agnipath Scheme: شہادت پر ملیں گے ایک کروڑ روپے، نیوی میں ہوگی خواتین کی انٹری، جانئے پانچ اہم باتیں
Agnipath Scheme: شہادت پر ملیں گے ایک کروڑ روپے، نیوی میں ہوگی خواتین کی انٹری، جانئے پانچ اہم باتیں ۔ ANI
Agnipath Scheme: ملک کی تینوں افواج میں بھرتی کو لے کر مرکزی سرکار کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے بارے میں ڈیپارٹمنٹ آف ملیٹری افیئرس (ڈی ایم اے) کے افسران نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں تفصیل سے جانکاری دی ۔
نئی دہلی : ملک کی تینوں افواج میں بھرتی کو لے کر مرکزی سرکار کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے بارے میں ڈیپارٹمنٹ آف ملیٹری افیئرس (ڈی ایم اے) کے افسران نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں تفصیل سے جانکاری دی ۔ فوجی افسران نے کہا کہ مسلح افواج کے عمر سے متعلق پروفائل کو کم کرنے کیلئے یہ اصلاحات لا رہے ہیں ۔ فوجی معاملات کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل انل پوری نے کہا کہ ہر سال تقریبا 17600 اہلکار وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت ہی لوگ ( فوج سے) باہر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی بڑھتی عمر کی وجہ تشویشناک ہے، یہاں تک کہ کارگل تجزیہ کمیٹی نے بھی اس بارے میں بات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویروں کی سروس شرائط ریگولر فوجیوں کی جیسی ہی ہوں گی ۔
1- ائیرمارشل ایس کے جھا نے کہا کہ ایئرفورس 24 جون کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت رجسٹریشن عمل شروع کرے گی ۔ آن لائن امتحان عمل 24 جولائی کو شروع ہوگا ۔ فضائیہ میں اگنی ویروں کا پہلا بیچ دسمبر میں شامل کیا جائے گا ۔ 30 دسمبر کو ٹریننگ شروع ہوگی ۔
2- بحریہ کے افسر وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ جون تک گنی یوجنا کے تحت بھرتی کی تفصیلات کے ساتھ آئے گی ۔ اگنی ویروں کا پہلا بیچ 21 نومبر کو ٹریننگ اداروں میں رپورٹ کرنے لگے گا ۔ ایڈمرل ترپاٹھی نے کہا کہ اگنی پتھ یوجنا کے تحت مرد اور خواتین دونوں کی بھرتی کررہے ہیں ۔
3- بری فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بنشی پونپپا نے کہا کہ کہا کہ فوج پیر کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کیلئے مسودہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی ریلیاں اگست ، ستمبر اور اکتوبر میں پورے ہندوستان میں ہوں گی ۔ تقریبا 25 ہزار اگنی ویروں کا پہلا بیچ دسمبر میں فوج میں شامل ہوگا ۔
4- لیفٹیننٹ جنرل ارون پوری نے کہا کہ ہم نے اسکیم کا تجزیہ کرنے اور بنیادی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے پہلے سال 46 ہزار بھرتیوں سے چھوٹی شروعات کی ہے ۔ مستقبل قریب میں ہماری اگنی ویر کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔
5- علاوہ ازیں ملک کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے والے اگنی ویروں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ مل گا ۔ ان کے کلئے الگ سے کسی بیرک یا ٹریننگ سینٹر کا بندوبست نہیں کیا جارہا ہے ۔ اگنی ویر بھی ریگولر فوجیوں کے برابر کی سہولیات پائیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔