نئی دہلی. اگنی پتھ اسکیم کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے مرکزی حکومت کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو درست مانتے ہوئے اسے چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کردیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 15 دسمبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
اگنی پتھ اسکیم گزشتہ سال 14 جون کو مسلح افواج میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی تھی۔ اسکیم کے قواعد کے مطابق، 17½ سے 21 سال کی عمر کے لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں اور انہیں چار سال کی مدت کے لیے کور کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت ان میں سے 25 فیصد کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔
ندوستانی فوج نے اگنی ویر بھرتی کے عمل میں تبدیلی کی ہے۔ اب اس نئے عمل کے تحت امیدواروں کو تین مرحلے طئے کرنے ہوں گے۔ فوج نے ایک اشتہار جاری کر کے اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ اس کے مطابق، اب پہلے مرحلے میں اگنی ویر بننے کے لیے کامن انٹرنس ایگزام (سی ای ای ) سے گزرنا ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں فزیکل اور تیسرے مرحلے میں میڈیکل ٹسٹ لیا جائے گا۔ ہندوستانی فوج نے بھرتی کے عمل میں یہ تبدیلی اس عمل کی لاگت میں کمی لانے اور بڑے سطح پر اضافی انتظام کی قواعد سے بچنے کے مقصد سے کیا ہے۔ فوج فروری کے دوسرے ہفتے میں اس بارے میں نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پیپرلیک گیننگ کا پردہ فاش، 29 امیدواروں سے 5سے 10لاکھ میں ہو اتھا سودا، پولیس نےکیا گرفتارچین۔پاکستان سرحد پر پلک جھپکتے ہی پہنچے گی ہندوستانی فوج، ہر موسم میں کھلی رہے گی یہ سڑک200 جگہ ہوگی سی ای ایاگنی ویر کے نئے بھرتی عمل کے تحت بھرتی کے لیے ٹسٹ یعنی کامن انٹرنس ایگزام آن لائن ہوگا۔ یہ امتحان 60 منٹ یعنی ایک گھنٹہ کا ہوگا۔ اس کے لیے امیدواروں کو امتحان مرکز الاٹ ہوں گے۔ اپریل 2023 میں ہونے جارہے سی ای ای کے لیے 200 ایگزام سینٹر ہوں گے۔ امتحان کے بعد میرٹ لسٹ نکالی جائے گی۔ اس کے لیے آن لائن درخواست فروری 2023کے وسط سے لے کر ایک مہینے تک کیے جاسکیں گے۔
امتحان کے بعد فزیکل ٹسٹکامن انٹرنس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے فزیکل ٹیسٹ میں خواتین اور مردوں دونوں کے لیے دوڑنے اور بیٹھنے کے لیے پیمانہ طے کیا گیا ہے۔ خواتین امیدواروں کو 8 منٹ میں 1.6 کا رننگ اسکیل عبور کرنا ہوگا۔
یہی نہیں 15 اُٹھک بیٹک کے ساتھ ہی 10 سٹ اپس کو پورا کرنا ہوگا۔ وہیں مردوں کے لیے 6:30 منٹ میں 1.6 کی دوڑ لگانی ہوگی، تو 20 اٹھک بیٹھک اور 12 پُش اپس کرنے ہوں گے۔ اس میں کامیاب ہونے والے خواتین اور مرد امیدوار تیسرے مرحلے کے ٹسٹ میں شامل ہوپائیں گے۔
آخری مرحلے میں ہوگا میڈیکل ٹسٹپہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے آخری راونڈ میڈیکل ٹسٹ کا ہوگا۔ اس میں فوج کے طئے رولس کے مطابق ان کی صحت اور جسم سے متعلق فٹنس صحیح ہونے کے بعد ہی امیدواروں کو اگنی ویر بننے کا موقع ملے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔