உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Agniveer Recruitment: چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے کرایا رجسٹریشن، جانئے سبھی اہم باتیں

    Agniveer Recruitment: چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے کرایا رجسٹریشن، جانئے سبھی اہم باتیں ۔ علامتی تصویر ۔

    Agniveer Recruitment: چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے کرایا رجسٹریشن، جانئے سبھی اہم باتیں ۔ علامتی تصویر ۔

    Agniveer Vayu Recruitment: ہندوستانی فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم بھرتی کے تحت چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ اس سال کل تین ہزار اگنی ویر فضائیہ کی بھرتی ہونی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم بھرتی کے تحت چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ اس سال کل تین ہزار اگنی ویر فضائیہ کی بھرتی ہونی ہے۔ جانکاری کے مطابق 27 جون شام پانچ بجے تک تقریبا ایک لاکھ گیارہ ہزار امیدوار اپنا آن لائن رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن 24 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ پانچ جولائی تک ہوں گے ۔ اس کے بعد 24 سے 31 جولائی تک مختلف شہروں کے 250 مراکز پر آن لائن اسٹار ایگزام ہوں گے ۔ پھر دوسرے مرحلہ کیلئے دس اگست سے امیدواروں کو کال لیٹر بھیجے جائیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بحریہ میں اگنی ویروں کی بھرتی،1جولائی سے شروع ہوں گی درخواستیں


      اگنی ویر فضائیہ بھرتی کا دوسری مرحلہ اگنی ویر فضائیہ سلیکشن سینٹرس میں ہی منعقد کیا جائے گا ۔ جہاں 21 سے 28 اگست تک دوسرے مرحلے کی کارروائی اور پھر 29 اگست سے 8 نومبر میڈیکل جانچ ہوگی ۔ اس کے بعد ریزلٹ اور انرولمنٹ کی کارروائی شروع ہوگی ۔

      یکم دسمبر 2022 کو کامیاب امیدواروں کی پروویزنل لسٹ جاری کی جائے گی ۔ پھر گیارہ دسمبر 2022 کو انٹرولمنٹ لسٹ اور کال لیٹر جاری کیا جائے گا ۔ انرولمنٹ کرانے کی مدت 22 سے 29 دسمبر 2022 رکھی گئی ہے اور آخر میں 30 دسمبر 2022 سے کورس شروع کردیا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: انڈین آرمی میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی 2022، جانیے تفصیلات


      اگنی ویر فضاییہ کی بھرتی سے وابستہ اہم جانکاری

      پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن 24 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ پانچ جولائی تک ہوں گے ۔

      24 سے 31 جولائی کو آن لائن اسٹار ایگزام (250 مراکز پر)

      10 اگست کو دوسرے مرحلہ کیلئے کال لیٹر ۔

      دوسرا مرحلہ

      21 اگست سے 28 اگست تک دوسرا مرحلہ

      29 اگست سے 8 نومبر تک میڈیکل

      ریزلٹ اور انرولمنٹ

      یکم دسمبر 2022 کو پروویزنل سلیکٹ لسٹ

      گیارہ دسمبر 2022 کو انرولمنٹ لسٹ اور کال لیٹر

      22 سے 29 دسمبر 2022 کو انرولمنٹ کی مدت

      30 دسمبر 2022 سے کورس شروع
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: