ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیوشن پڑھنے والے طالب نے خاتون ٹیچر کو بنادیا ایسکارٹ ، فحش ویب سائٹ پر ڈالی تصویر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے دنگ

انسپکٹر جگدیش پورہ بی این سنگھ نے بتایا کہ نابالغ ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

  • Share this:
ٹیوشن پڑھنے والے طالب نے خاتون ٹیچر کو بنادیا ایسکارٹ ، فحش ویب سائٹ پر ڈالی تصویر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے دنگ
ٹیوشن پڑھنے والے طالب نے خاتون ٹیچر کو بنادیا ایسکارٹ ، فحش ویب سائٹ پر ڈالی تصویر ، پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے دنگ ( علامتی تصویر)

آگرہ میں ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے والے گیارہویں جماعت کے نابالغ طالب علم نے اپنی 35 سالہ ٹیچر کی تصویر کو ایڈٹ کرکے اس کو فحش ویب سائٹ پر ڈال دیا ۔ ٹیچر کو ایسکارٹ بتاتے ہوئے اس کا موبائل نمبر بھی ویب سائٹ پر ڈال دیا ۔ اس میں رات بھر ایسکارٹ کرنے کی فیس 1500 روپے لکھ دی ۔ ویب سائٹ پر ٹیچر کی تصویر ، موبائل نمبر اور فیس دیکھ کر اس کے پاس دن بھر میں سیکڑوں کالس آنے لگیں ، جس کی وجہ سے ٹیچر ڈپریشن میں چلی گئی اور آخر کار اس کو سائبر سیل کی مدد لینی پڑی ۔ سائبر سیل نے جانچ میں طالب علم کی کرتوت کا پتہ چلنے پر اس کے سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ نابالغ طالب علم اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔


بتادیں کہ انگلش میڈیم کے ایک اسکول میں پڑھنے والے گیارہویں جماعت کے طالب علم نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے رابطہ کیا ۔ طالب علم پہلے ٹیچر کے اسکول میں پڑھ چکا تھا ، اسلئے ٹیچر اس کو ٹیوشن پڑھانے کیلئے تیاری ہوگئی ۔ طالب علم تقریبا دو مہینے تک ٹیچر سے ٹیوشن پڑھتا رہا اور اس کے بعد اس نے وہاں سے ٹیوشن چھوڑ دیا ۔


طالب علم نے اس دوران ٹیچر کا موبائل نمبر لے لیا تھا ۔ تقریبا دو مہینے پہلے اس نے ٹیچر کی فیس بک پر پروفائل سے ان کی کئی تصاویر لے لیں ۔ ان تصاویر کو ایڈٹ کرکے طالب علم نے اس کو فحش ویب سائٹ پر ان کے موبائل نمبر کے ساتھ ڈال دیا ۔ طالب علم نے ٹیچر کو تاج نگری کی ایسکارٹ بتایا ۔ ٹیچر کو رات بھر ایسکارٹ کرنے کیلئے اس کی قیمت 1500 روپے بتائی ۔


طالب علم کی کرتوت کا ٹیچر کو پتہ نہیں چلا تو وہ ڈپریشن میں چلی گئی ۔ انہوں نے آگرہ پولیس کی سائبر سیل میں شکایت کی ۔ سائبر سیل کی جانچ کے بعد نابالغ طالب علم اور اس کے بالغ ملزم ساتھی کے خلاف جگدیش پورہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جگدیش پورہ بی این سنگھ نے بتایا کہ نابالغ ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 05, 2021 06:51 PM IST