ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Gangrape:آگرہ میں شادی شدہ خاتون کےساتھ اجتماعی عصمت ریزی،پولیس نےشروع کی ملزمین کی تلاش

خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ تینوں ملزم عصمت دری کا واقعہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس پی ویسٹ ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • Share this:
Gangrape:آگرہ میں شادی شدہ خاتون کےساتھ اجتماعی عصمت ریزی،پولیس نےشروع کی ملزمین کی تلاش
آگرہ میں شادی شدہ خاتون نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے

آگرہ: آگرہ میں شادی شدہ خاتون نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔ یہ واقعہ اعتماد پور پولیس اسٹیشن حددو کے علاقے میں پیش آیا۔ دراصل ، خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جھرنا نالے کے پاس پہنچی تو ، بائیک پر سے سوار تین افراد نے بندوق دکھا کر سڑک پر روک دیا اورخاتون کو جنگل کی طرف لے گئے اور اس کے نتیجے میں اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی۔ صرف یہی نہیں ، تینوں نے متاثرہ خاتون کے کچھ زیورات اور 10 ہزار روپے بھی لوٹ لئے۔


خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ تینوں ملزم عصمت دری کا واقعہ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس پی ویسٹ ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف دفعہ 376 ڈی ، 506 ، اور 394 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تینوں ملزمین میں سے دو ملزمین کے نام بتائے گئے ہیں جبکہ ایک ملزم نامعلوم بتایاجارہاہے۔


خاتون کو جاننے والوں میں سے ملزمین


مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس پورے معاملے میں بہت ساری چیزیں منظرعام پر آئیں کہ ملزم پہلے سے ہی خاتون سےجاننے والوں میں سے تھے ۔ پولیس نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اس معاملے کے ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزمین کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 31, 2021 08:19 AM IST