من کی بات : وزیر اعظم نے کہا : زرعی اصلاحات نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے دروازے کھولے
من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ زرعی قوانین سے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور کسانوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 29, 2020 01:32 PM IST

من کی بات : وزیر اعظم نے کہا : زرعی اصلاحات نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے دروازے کھولے
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعہ باشندگان وطن کو خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اس خاص پروگرام میں زرعی قوانین کو لے کر بھی اپنی رائے پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح نئے زرعی قوانین نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے راستے کھولے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ زرعی قوانین سے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور کسانوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں کھیتی اور اس سے وابستہ چیزوں کے ساتھ نئے باب جڑ رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں زرعی اصلاحات نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے دروازے کھولے ہیں ۔ ان حقوق نے بہت ہی کم وقت میں کسانوں کی پریشانیوں کو کم کرنا شروع کردیا ہے ۔
You should know how Jitendra Bhoiji, a farmer in Dhule, Maharashtra used these new farms laws. He produced maize & decided to sell it to traders at the right price. The total amount agreed at was around Rs 3.32 lakhs: PM Modi during Mann Ki Baat pic.twitter.com/rkYVgA0RXi
— ANI (@ANI) November 29, 2020
انہوں نے’من کی بات پروگرام‘ کی شروعات وارنسی سے چوری ہونے والی دیوی انا پورنا کی قدیم مورتی کے کینیڈا سے واپس لائے جانے کی خوشخبری سے کی۔ یہ مورتی تقریبا 100 سال پہلے وارانسی کے ایک مندر سے چرائی گئی تھی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماتا اناپورنا کے مجسمے کی طرح ہی ہندوستانی ثقافتی ورثے کے بیش قیمتی چیزیں بھی بین الاقوامی گروہوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ یہ گروہ انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ اب ان پر سختی کی جارہی ہے اور ہندوستان نے ان کی واپسی کے لئے بھی کوششیں تیز کردی ہیں۔