وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا: آئی آئی ایم سروے

وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا: آئی آئی ایم سروے ۔ فائل فوٹو ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا: آئی آئی ایم سروے ۔ فائل فوٹو ۔

Mann Ki Baat : تقریباً چھیانوے فیصد آبادی وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سے واقف ہے۔ یہ پروگرام 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا ہے جو واقف ہیں اور کم از کم ایک مرتبہ پروگرام کو سن چکے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : تقریباً چھیانوے فیصد آبادی وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سے واقف ہے۔ یہ پروگرام 100 کروڑ لوگوں تک پہنچا ہے جو واقف ہیں اور کم از کم ایک مرتبہ پروگرام کو سن چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار پرسار بھارتی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ روہتک کے ذریعہ کی گئی ایک اسٹڈی میں سامنے آئے ہیں۔ پرسار بھارتی کے سی ای او شری گورو دویدی اور آئی آئی ایم روہتک کے ڈائریکٹر شری دھیرج پی شرما نے ایک پریس کانفرنس میں اسٹڈی کے نتائج کے بارے میں بتایا ۔

    اس اسٹڈی کے نتائج کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے شرما نے کہا کہ 23 ​​کروڑ لوگ اس پروگرام کو باقاعدگی سے سنتے ہیں جبکہ مزید 41 کروڑ لوگ وقفے وقفے سے اس پروگرام کو سنتے رہتے ہیں، جن کے اس پروگرام کے مستقل سامعین بننے کا امکان ہے ۔

    اس رپورٹ میں وزیر اعظم کی ریڈیو نشریات کی مقبولیت کے پیچھے اسباب کی تلاش کی گئی ہے اور یہ رپورٹ ان سب سے پسندیدہ خصوصیات کی فہرست بناتی ہے جو لوگوں کو نشریات سے جوڑتی ہیں۔ ایک طاقتور اور فیصلہ کن قیادت کے ذریعے سامعین کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرنے کے ارادے سے بولنے کے اس پروگرام سے وابستہ ہونے کی وجوہات کو نشانزد کیا گیا ہے۔ اس ملک کے عوام نے وزیر اعظم کو ایک باشعور، ہمدرد اور حساس نظریہ رکھنے والے لیڈر ہونے کا کریڈٹ دیا ہے۔ شہریوں کے ساتھ براہ راست وابستگی اور رہنمائی کو بھی پروگرام کے ذریعے قائم کئے گئے اعتماد کی ایک وجہ قرار دیا گیا ہے۔

    اس اسٹڈی میں 'من کی بات' کے اب تک کے 99 ایپی سوڈ کا لوگوں پر پڑنے والے اثر کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس اسٹڈی میں یہ کہا گیا ہے کہ زیادہ تر سامعین سرکاروں کے کام کاج کے تئیں بیدار ہوگئے ہیں اور 73 فیصد لوگ پرامید ہیں اور یہ محسوس کرتے ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے سوڈان میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے شروع کیا 'آپریشن کاویری'


    یہ بھی پڑھئے: کیا 15 ۔ 20 دنوں میں گرجائے گی شندے سرکار! سنجے راوت نے کہا: جاری ہوچکا 'ڈیتھ وارنٹ'



    اس اسٹڈی میں شامل ہونے والے 58 فیصد سامعین نے کہا کہ ان کی زندگی کی سطح بہتر ہوئی ہے جبکہ اتنے ہی لوگوں (59 فیصد) نے اس سرکار کے تئیں اعتماد بڑھنے کی خبر دی ہے ۔ اس سرکار کے تئیں عام لوگوں کے جذبات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سروے کے مطابق 63 فیصد لوگوں نے مانا ہے کہ اس سرکار کے تئیں ان کا نظریہ مثبت ہوا ہے اور 60 فیصد لوگوں نے ملک کی تعمیر کیلئے کام کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: