لوک سبھا الیکشن سے پہلے گجرات میں کانگریس کو جھٹکا، الپیش ٹھاکر نے چھوڑی پارٹی

اس سے پہلے اسی سال جنوری میں او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی برادری کے لوگ اور حامی’ ٹھگا‘ ہوا اور ’ نظرانداز‘ محسوس کر رہے ہیں

Apr 10, 2019 02:04 PM IST | Updated on: Apr 10, 2019 02:04 PM IST
لوک سبھا الیکشن سے پہلے گجرات میں کانگریس کو جھٹکا، الپیش ٹھاکر نے چھوڑی پارٹی

الپیش ٹھاکر: فائل فوٹو

لوک سبھا الیکشن سے پہلے گجرات میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، یہاں کانگریس لیڈر الپیش ٹھاکر نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، الپیش شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ایسے میں تمام طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ٹھاکر 2017 کے گجرات اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

اس سے پہلے اسی سال جنوری میں او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی برادری کے لوگ اور حامی’ ٹھگا‘ ہوا اور ’ نظرانداز‘ محسوس کر رہے ہیں۔ کسی کا نام لئے بغیر الپیش نے کہا تھا کہ گجرات میں پارٹی معاملوں کی کمان ’ کچھ کمزور لیڈروں‘ کے پاس ہے۔

Loading...

کانگریس نے الپیش کو لوک سبھا الیکشن کے لئے بہار کا شریک انچارج بنایا تھا۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں الپیش او بی سی کے درمیان خاصا مقبول بن کر ابھرے تھے۔ اس کا فائدہ کانگریس کو بھی ملا تھا۔ اسی کے مدنظر کانگریس نے الپیش کو بہار میں کانگریس کا چہرہ بنا کر پیش کیا تھا۔

Loading...