ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

احمدپٹیل کا مودی حکومت پر بڑا الزام، سرحد سے توجہ ہٹانےکیلئےاپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کر رہی ہے حکومت

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل نے این ڈی اے حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ہندوستانی سرزمین پر حملے سے روکنے میں ناکامی کی طرف سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2020 07:55 AM IST
  • Share this:
احمدپٹیل کا مودی حکومت پر بڑا الزام، سرحد سے توجہ ہٹانےکیلئےاپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کر رہی ہے حکومت
احمدپٹیل نے مودی حکومت پر اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریسی لیڈر احمد پٹیل نے، جن سے کل بروز ہفتہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسٹرلنگ بائیوٹیک کے 14،500 کروڑ روپئے کے معاملے میں پوچھ گچھ کی، این ڈی اے حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ چین کے ہندستانی سرزمین پر حملے سے روکنے میں ناکامی کی طرف سے توجہ ہٹائی جا سکے۔


انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی ایم ایل اے کے تحت 14،500 کروڑ روپئے کے اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے سلسلے میں اپنا بیان قلمبند کرانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے احمد پٹیل نے کہا کہ '' ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان اور چین کی سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے اور چین نے ہماری سرزمین پر حملہ کر رکھا ہے، موجودہ حکومت اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کو ہراساں کرنے میں لگی ہے۔


احمد پٹیل نے مرکزی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت جو چاہے تحقیقات کرے۔
احمد پٹیل نے مرکزی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت جو چاہے تحقیقات کرے۔



احمد پٹیل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کوود-19 کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے میڈیکل کے شعبے میں تمام کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں، موجودہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا، '' وہ (حکمراں جماعت) ملک کو درپیش اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے حزب اختلاف سے لڑ رہے ہیں۔ احمد پٹیل نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کے قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت جو چاہے تحقیقات کرے۔ ’’اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو میرے خلاف کارروائی کی جائے۔ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرے‘‘۔
First published: Jun 28, 2020 07:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading