உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسدالدین اویسی کا پی ایم مودی پر حملہ، جی ایس ٹی سے پریشان ہے کاروباری، ٹی شرٹ بیچ رہے ہیں چوکیدار

    اسد الدین اویسی: فائل فوٹو

    اسد الدین اویسی: فائل فوٹو

    اسد الدین اویسی حیدرآباد سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے جب اویسی اس سیٹ سے میدان میں ہیں۔ یہ سیٹ اے آئی ایم آئی ایم کا گڑھ مانی جاتی ہے۔

    • Share this:
      آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اےآئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت اس کی قیادت پر تبصرہ کیا ہے۔ اویسی نے پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے پیر کو کہا، " ہر کاروباری جی ایس ٹی سے پریشان ہے اور یہ ٹی شرٹ بیچ رہے ہیں۔ واہ کیا چوکیدار ہے۔ جیٹ ایئر ویز ڈوب گئی، یہ چوکیدار ایس بی آئی کے 1500 کروڑ روپئے دے رہے ہیں اس کو 'میک ان انڈیا' کے نام پر ہزاروں فیکٹریاں بند ہیں کیا آپ ان کو لون نہیں دے سکتے'؟
      اس سے پہلے اویسی نے سنیچر کو ایک میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے پلوامہ حملے کو لیکر پی ایم مودی پر حملہ کیا۔ اس دوران اویسی نے پوچھا کہ جب حملہ ہواتب کیا وزیر اعظم بیف بریانی کھارہے تھے؟
      اویسی نے کہا، 'آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بالاکوٹ میں 300 فون تھے لیکن پلوامہ میں 50 کلو آر ڈی ایکس چلاگیا، آپ نے اسے کیوں نہیں دیکھا؟' انہوں نے آگے کہا 'آپ نے بریانی کھا لی تھی کیا؟ ہو سکتا ہے کہ بیف بریانی کھاکر ڈکار لیکر سو گئے ہوں گے'؟

      واضح ہو کہ اسد الدین اویسی حیدرآباد سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے جب اویسی اس سیٹ سے میدان میں ہیں۔ یہ سیٹ اے آئی ایم آئی ایم کا گڑھ مانی جاتی ہے۔

      First published: