مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کا اتحاد ٹوٹ گیا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا ہے ۔

Sep 06, 2019 09:21 PM IST | Updated on: Sep 06, 2019 09:21 PM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کا اتحاد ٹوٹ گیا

اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا ہے ۔ دونوں کے درمیان اتحاد ختم ہونے کی ایم آئی ایم لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے تصدیق کردی ہے ۔ تاہم انہوں نے اس اتحاد کے ٹوٹنے پر کسی بھی طرح کا رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس اتحاد کو کافی اہم مانا جارہا تھا ، تاہم اسمبلی انتخابات سے عین قبل ہی اتحاد ختم ہوگیا اور اب یہ دونوں اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ نہیں رہیں گے ۔

Loading...

Loading...