உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    AIMIM Candidates List: اویسی کا یہ کیسا گیم پلان؟ AIMIM نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کرکے چونکایا، دیکھیے اس بار کتنے ہندو امیدوار

    UP Election 2022: اے آئی ایم آئی ایم نے جاری امیدواروں کی تیسری فہرست۔

    UP Election 2022: اے آئی ایم آئی ایم نے جاری امیدواروں کی تیسری فہرست۔

    اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کردی ہے۔ امیدواروں کی تیسری لسٹ (AIMIM Candidate List) میں بھی اویسی کی پارٹی نے دو ہندو امیدواروں کو ٹکٹ دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش اسمبلی الیکشن (UP Election 2022) کے لئے امیدواروں کا اعلان کرکے اسدالدین لگاتار سب کو چونکا رہے ہیں۔ اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے امیدواروں کی تیسری لسٹ جاری کردی ہے۔ امیدواروں کی تیسری لسٹ (AIMIM Candidate List) میں بھی اویسی کی پارٹی نے دو ہندو امیدواروں کو ٹکٹ دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم یعنی AIMIM نے 7 امیدواروں کی تیسری فہرست (AIMIM Third Candidate List) جاری کی ہے، جس میں ہستیناپور اسمبلی سیٹ سے ونوٹ جاٹو اور رام نگر اسمبلی سیٹ سے وکاس شریواستو کو امیدوار بنایا ہے۔

      دراصل، اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم صاحب آباد اسمبلی سیٹ سے برہمن امیدوار پنڈت منموہن جھا گاما کو ٹکٹ دے کر سب کو چونکا دیا تھا۔ بتادیں کہ گزشتہ پیر کو اویسی کی پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی، جس میں 8 سیٹوں کے امیدواروں کے نام تھے۔ اس سے پہلے پارٹی نے اپنی پہلی لسٹ میں 9 امیدواروں کو جگہ دی تھی۔ اے آئی ایم آئی ایم کی دوسری لسٹ میں ایک سیٹ پر ہندو امیدوار منموہن جھا تو دیگر سات پر مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔


      AIMIM Cadidate List
      1. ونود جاٹو -ہستیناپور (میرٹھ)
      2. عمران انصاری- میرٹھ شہر (میرٹھ)
      3. شاکر علی - براؤلی (علی گڑھ)
      4. دلشاد احمد- سکندرآباد (بلندشہر)
      5. وکاس سریواستو- رام نگر (بارہ بنکی)
      6. رضوانہ- ناکور (سہارنپور)
      7. حفیظ وارث- کندرکی (مراد آباد)

      AIMIM کے یوپی الیکشن کے لئے پہلی اور دوسری فہرست کے امیدوار

      1. ڈاکٹر مہتاب- لونی، غازی آباد
      2. فرقان چودھری- گڑھ مکتیشور، ہاپوڑ
      3. حاجی عارف- ڈھولانہ، ہاپوڑ
      4. رفعت خان- سیوال خاص، میرٹھ
      5. ذیشان عالم- سردھنا، میرٹھ
      6. تسلیم احمد – کیتھور، میرٹھ
      7. امجد علی- بہت، سہارنپور
      8. شاہین رضا خان (راجو) - بریلی-124، بریلی
      9. مرغوب حسن- سہارنپور دیہات، سہارنپور
      10. پنڈت منموہن جھا- صاحب آباد، غازی آباد
      11۔انتظار انصاری-مظفر نگر صدر، مظفر نگر
      12. طاہر انصاری- چرتھ والی، مظفر نگر
      13. طالب صدیقی- بھوجپور، فرخ آباد
      14۔صادق علی- جھانسی صدر، جھانسی
      15. شیر افغان - رودولی، ایودھیا
      16. توفیق پردھانی- بیتھری چین پور، بریلی
      17. ڈاکٹر عبدالمنان- اتھرولا، بلرام پور

      یوپی میں کتنے مرحلوں میں کب انتخابات
      بتادیں کہ اُترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری سے شروع ہوگی۔ اُترپردیش میں دیگر مرحلوں میں رائے دہی 14,20,23,27فروری ، 3 اور 7 مارچ کو ہوگی۔ وہیں یو پی الیکشن کے نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: