ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

موہن بھاگوت کے بیان پر اویسی کا حملہ، ’آپ ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں’

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت (Mohan Bhagwat) کے اس بیان پر اعتراض جتایا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کا مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔

  • Share this:
موہن بھاگوت کے بیان پر اویسی کا حملہ، ’آپ ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں’
موہن بھاگوت کے بیان پر اسدالدین اویسی نے کی شدید تنقید

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت (Mohan Bhagwat) کے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔ اسدالدین اویسی نے موہن بھاگوت پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’ہماری خوشی کا پیمانہ کیا ہے؟ موہن بھاگوت نام کا ایک آدمی مسلسل ہمیں بتاتا رہا کہ ہمیں اکثریتی طبقہ کے تئیں کتنا شکر گزار ہونا چاہئے؟ ہماری خوشی کا پیمانہ یہ ہے کہ آئین کے تحت کیا ہماری شائستگی کا احترام کیا جاتا ہے یا نہیں۔ ہمیں اب یہ نہ بتائیے کہ ہم آپ کے نظریے کے مطابق کتنے خوش ہیں۔ آپ کا نظریہ چاہتا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جائے۔


مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مزید کہا، ’میں آپ سے یہ نہیں سننا چاہتا کہ ہمیں اپنے ہی ہوم لینڈ میں رہنے کے لئے اکثریتی طبقے کے تئیں شکر گزار ہونا چاہئے۔ ہمیں اکثریتی طبقے کا احسان نہیں چاہئے۔ ہم دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ سب سے خوش رہنے کے مقابلے میں نہیں ہے۔ ہم صرف اپنا بنیادی حق چاہتے ہیں۔




دنیا کے سب سے زیادہ مطمئن ہندوستان کے مسلمان: موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہندوستانیت کی بات آتی ہے تو سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ کسی طرح کی شدت اور علٰیحدگی پسندی صرف وہی لوگ پھیلاتے ہیں، جن کےخود کے مفاد متاثر ہوتے ہیں۔ مغل بادشاہ اکبر کے خلاف جنگ میں میواڑ کے راجا مہارانا پرتاپ سنگھ کی فوج میں بڑی تعداد میں مسلم فوجیوں کے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں جب بھی ملک کی تہذیب وثقافت پرحملہ ہوا ہے تو سبھی مذاہب کے لوگ ساتھ مل کر کھڑے ہوئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 08:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading