உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T Raja Controversial Speech: بی جے پی MLA ٹی راجہ کے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے اویسی سخت برہم، کہا بی جے پی کو مسلمانوں سے نفرت

    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ فائل فوٹو

    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ فائل فوٹو

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ بی جے پی نہیں چاہتی کہ حیدرآباد میں امن ہو۔ بی جے پی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ وہ ہندوستان کے سماجی اتحاد کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Delhi | Telangana
    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسدالدین اویسی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسدالدین اویسی نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی، پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ ٹی راجا سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر متنازعہ تبصرہ کیا اور ان کی توہین کی۔ حیدرآباد میں پیر کی شام سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ حالانکہ حیدرآباد پولیس ٹی راجا سنگھ کو حراست میں لے چکی ہے، لیکن مسلمان ان کی گرفتاری کی مانگ پر قائم ہیں۔

      اسدالدین اویسی نے کیا کہا؟

      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ بی جے پی نہیں چاہتی کہ حیدرآباد میں امن ہو۔ بی جے پی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ وہ ہندوستان کے سماجی اتحاد کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔



      واضح رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے بیان سے ناراض مسلم طبقے کے لوگ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پیر کی شام سے لے کر اب تک احتجاج کرچکے ہیں۔ پولیس نے ٹی راجا سنگھ کو حراست میں لے کر لوگوں سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

      متنازعہ بیان پر ٹی راجا کی صفائی

      حالانکہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے حراست میں لئے جانے سے پہلے ایک ویڈیو جاری کرکے صفائی دی ہے کہ انہوں نے پیغمبر محمد کی توہین نہیں کی ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے ہمارے بھگوان کی توہین کی۔ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: