اسدالدین اویسی نےکہا- بابری مسجد کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے حق میں نہیں ہے مجلس اتحاد المسلمین
اسد الدین اویسی نےکہا 'میں اپنی پارٹی کے لئے بولتا ہوں، ہم یہ 'خیرات' نہیں چاہتے ہیں۔ ہماری لڑائی قانونی حقوق کے لئے تھی، بابری مسجد کے لئے تھی۔ ہماری لڑائی زمین کے اس ٹکڑے کے لئے نہیں تھی۔
اسد الدین اویسی نےکہا 'میں اپنی پارٹی کے لئے بولتا ہوں، ہم یہ 'خیرات' نہیں چاہتے ہیں۔ ہماری لڑائی قانونی حقوق کے لئے تھی، بابری مسجد کے لئے تھی۔ ہماری لڑائی زمین کے اس ٹکڑے کے لئے نہیں تھی۔
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی ایودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک مسجد کی تعمیر کے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑ کی اراضی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ یہ لڑائی قانونی حقوق اوربابری مسجد کے لئے تھی۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا 'میں اپنی پارٹی کے لئے بولتا ہوں، ہم یہ 'خیرات' نہیں چاہتے ہیں۔ ہماری لڑائی قانونی حقوق کے لئے تھی، بابری مسجد کے لئے تھی۔ ہماری لڑائی زمین کے اس ٹکڑے کے لئے نہیں تھی۔
کئی سالوں تک جدوجہد زمین کے لئے ٹکڑے کے لئے نہیں تھی جب مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ سے کچھ مسلم لیڈروں کے تبصرہ کے بارے میں پوچھا گیا کہ پانچ ایکڑ کی زمین حکومت کے ذریعہ ایکوائر 67 ایکڑ زمین میں سے ہی تقسیم کی جانی چاہئے، توانہوں نے کہا کہ کئی سالوں تک چلا یہ پورا جدوجہد زمین کے ایک ٹکڑے کے لئے نہیں تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔