اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ انتخاب سے مجلس اتحادالمسلمین اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدوارامتیاز جلیل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مودی لہر کے بیچ انکی اس کامیابی کو جہاں ایک طرف انھوں نے اللہ کی مدد اور عوام کی جیت قرار دیا ہے وہی دوسری طرف اسے مہاراشڑ میں مسلم نمائندگی کے طور پربھی دیکھاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ امتیاز جلیل نے اپنے قریبی حریف شیو سینا کے چندرکانت کھیرے کو ہرا دیا ۔
خوشی سے شرسار لہجے میں امتیاز جلیل نے کہا کہ صرف 28 دنوں کی محنت اور عوامی ساتھ کے بدولت انہیں یہ کامیابی ملی ہے انہوں نے کہا کہ مودی کو اتنی بڑی کامیابی محض ہندوتو کی وجہ سے ملی ہے، اور یہ انتہائی غلط رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں موقع دیا ہے اور وہ اسے پارلیمنٹ میں غریبوں ، اقلیتوں اور ونچت اگھاڑی کے مسائل کے لیے اواز اٹھائیں گے۔ارونگ آباد میں نیوز18 اردو کے نمائندے اظہرالدین نے امتیازجلیل سے خاص بات چیت کی ۔دیکھیں ویڈیو
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ آباد سے ایک عرصہ بعد کسی مسلمان امیدوار نے لوک سبھا کا انتخاب جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے امیدوارامتیاز سید جلیل یہاں سے کامیاب ہونے والے دوسرے مسلمان ہیں،1980میں سلیم قاضی کامیاب ہوئے تھے،ان کے بعد ایک مرتبہ ڈاکٹر رفیق زکریا کوکانگریس نے امیدوار ی دی تھی ،لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔امتیاز جلیل کی شکل میں کسی مسلمان کو چالیس سال بعد کامیابی ملی ہے
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔