اسد الدین اویسی کا بی جے پی پر حملہ، پاکستان میں رہ رہے دہشت گرد مسعود اظہر کو لیکر کہی یہ بڑی بات

اسدالدین اویسی نے کہا 2008 میں حافظ سعید کو بلیک لسٹ کیا گیا کیا وہ پبلک میٹنگ نہیں کرتا؟ کیا ا س کی پارٹی انتخابات نہیں لڑی ؟

May 02, 2019 08:03 PM IST | Updated on: May 02, 2019 08:17 PM IST
اسد الدین اویسی کا بی جے پی پر حملہ،  پاکستان میں رہ رہے دہشت گرد مسعود اظہر کو لیکر کہی یہ بڑی بات

رکن پارلیمنٹ وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی : فائل فوٹو۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اویسی نے کہا ہے کہ سال 2008 میں حافظ سعید کو بھی اسی طرح سے بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ اگر بی جے پی دہشت گرد مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار ہونے کے معاملے کو اپنی بڑی جیت مان رہی ہے تو وہ غلط ہے۔ یہ ابھی کوئی کامیابی نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار ہوتے ہی خبر کو ہندستان کی سفارتی جیت ماناجا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی  کی خارجہ پالیسی کا ہی اثر ہے کہ مسعود اظہر پر چین کو اپنا رخ بدلنا پڑا۔

اس کے علاوہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ چین سے آپ نے کیا کامپرومائز کیا ہے؟ 2008 میں حافظ سعید کو بلیک لسٹ کیا گیا کیا وہ پبلک میٹنگ نہیں کرتا؟ کیا ا س کی پارٹی انتخابات نہیں لڑی؟ یقیناً بلیک لسٹ ہوا ہے مگر اس کو اگر آپ بڑی کامیابی کا کلیم کر رہے ہیں تو یہ ابھی کامیابی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہندستان کی بڑی سفارتی جیت: پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر عالمی دہشت گرد قرار

کب تک بچا سکتا ہے مسعود اظہر کو پاکستان، جانئے کیا ہوتا ہے عالمی دہشت گرد

مسعود عالمی دہشت گرد قرار، اب ہندستان کے سامنے جھکنے کو مجبور ہوگا پاکستان

قابل غور ہے کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندستان کے رہنما سید اکبر الدین نے کہا کہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا۔ بڑے۔ چھوٹے سبھی نے ساتھ دیا۔ مسعود اظہر کا نام ممنوعہ شخص کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ سبھی کی مدد کیلئےشکریہ'َ۔

Loading...