ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں ایم آئی ایم کے لیڈران نے ایک بار پھر تھاما ترنمول کانگریس کا دامن، مجلس اتحاد المسلمین نے اسے سازش قرار دیا

ترنمول کانگریس نے ایم آئی ایم کے لیڈران کو پارٹی کا پرچم تھماتے ہوئے ایک بار پھر ریاست کے مسلم ووٹوں کے بکھراؤ کے اندیشے کو خارج کرتے ہوئے پارٹی سے مسلمانوں کے مضبوط رشتے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ ایم آئی ایم نے اسے پارٹی کے خلاف سازش بتائی۔

  • Share this:
بنگال میں ایم آئی ایم کے لیڈران نے ایک بار پھر تھاما ترنمول کانگریس کا دامن، مجلس اتحاد المسلمین نے اسے سازش قرار دیا
بنگال میں ایم آئی ایم کے لیڈران نے ایک بار پھر تھاما ترنمول کانگریس کا دامن، مجلس اتحاد المسلمین نے اسے سازش قرار دیا

کولکاتا: بنگال میں ایک جانب جہاں آج بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ریاستِ کے دورے پر تھے اور الیکشن مہم میں لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے تو دوسری جانب ترنمول کانگریس نے ایم آئی ایم کے لیڈران کو پارٹی کا پرچم تھماتے ہوئے ایک بار پھر ریاست کے مسلم ووٹوں کے بکھراؤ کے اندیشے کو خارج کرتے ہوئے پارٹی سے مسلمانوں کے مضبوط رشتے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ ایم آئی ایم نے اسے پارٹی کے خلاف سازش بتائی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مغربی بنگال یونٹ کے قائم مقام صدر عبدالکلام نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ترنمول میں شامل ہونے کے بعد عبدالکلام نے کہا کہ بنگال کے پُرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ان حالات کو محسوس کرتے ہوئے میں نے دیدی (ممتا بنرجی) کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے عبدالکلام نے کہا کہ ایم آئی ایم کو بہت پہلے ریاست میں سیاسی طور پر قدم جمانے کی ضرورت تھی، الیکشن سے پہلے ایسی کوشش صرف ووٹ تقسیم کرنے کے اور کچھ نہیں۔ ایم آئی ایم سے ترنمول کانگریس میں آئے عبدالکلام نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم کے لئے بنگال الیکشن بے معنی ہے۔

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین مغربی بنگال یونٹ کے قائم مقام صدر عبدالکلام نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ترنمول میں شامل ہونے کے بعد عبدالکلام نے کہا کہ بنگال کے پُرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ گذشتہ سال نومبر میں پہلی بار اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر انور پاشا اپنے ساتھیوں سمیت ترنمول میں شامل ہوئے تھے۔ پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گذشتہ ہفتے ریاست کا دورہ کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کی تھی۔ وہیں بنگال ایم آئی ایم کے کنوینر محمد ضمیرالدین نے کہا کہ بنگال میں ایم آئی ایم کی کوئی کمیٹی نہیں ہے۔ عبدالکلام پارٹی میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے۔ ان سے متعلق غلط دعوے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پارٹی کمزور نہیں ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 11:54 PM IST