ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں جزوی لاک ڈاؤن کی ایم آئی ایم رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے کی مخالفت 

ممبئی سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے جزوی لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں جزوی لاک ڈاؤن کی ایم آئی ایم رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے کی مخالفت 
مہاراشٹر میں جزوی لاک ڈاؤن کی ایم آئی ایم رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے کی مخالفت 

مہاراشٹر: مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کےدرمیان ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ اس درمیان ممبئی سے تقریباً 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے جزوی لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے۔


مقامی انتظامیہ نےحالات کے مدِ نظر 31 مارچ تک ضلع کی سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ بعد ازاں ناسک ضلع کلکٹر سورج ماندھرے نے بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے ناسک ضلع میں شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک نہایت ضروری اشیاء کے علاوہ عام کاروبار بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اسی کے ساتھ سنیچر اتوار کے بازار کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔


مالیگاؤں سے مجلسِ اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے جزوی لاک ڈاؤن کی ہدایت ماننے سے انکار کردیا۔ مفتی محمد اسماعیل نے بتایا کہ مالیگاؤں مزدور پیشہ افراد کا شہر ہے۔ شہر میں بیشتر کاروبار شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلتے ہیں، ان کاروبار سے شہر کے کئی خاندان کا پیٹ پلتا ہے۔ ان میں پاورلوم مزدور بھی شامل ہیں۔ پاورلوم کی صنعت شہر مالیگاؤں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

مفتی محمد اسماعیل کاکہنا ہے کہ حکومت یہ کہتی آئی ہے کہ اب ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینے عادت ڈال لینا چاہئے۔

اب شہر مالیگاوں کے لوگوں نے کورونا کے ساتھ جینے کی کوشیش کررہے ہیں تو انتظامیہ ان کی زندگی کو مشکل بنانے کی کوشیش کر رہی ہے۔ اگر شہر میں جزوی لاک ڈاؤن لگا تو شہر کا بڑا حصہ متاثر ہوگا اور لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ایسے میں انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی بھی کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ اس دورن مفتی محمد اسماعیل نے کئی کابینی وزراء کے ہمراہ ملاقات کرکے معاملے کی سنگینی سے انہیں واقف بھی کروایا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 10, 2021 01:43 PM IST