اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی مٹا نہیں پائے گی‘، ٹرین کا نام تبدیل کرنے پر مشتعل ہوئے اسدالدین اویسی

    اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ’ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی مٹا نہیں پائے گی۔

    اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ’ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی مٹا نہیں پائے گی۔

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹیپو سلطان تنازعہ پر ایک بار پھر بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ٹیپو سلطان تنازعہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کتنی بھی کوشش کیوں نہ کرلے، لیکن ٹیپو سلطان کی وراثت کو کبھی مٹا نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی نے ٹیپو ایکسپریس ٹرین کا نام ووڈیار ایکسپریس کردیا۔ کسی اور ٹرین کا نام ووڈیار کیا جاسکتا تھا، لیکن انہیں انہیں جان بوجھ کر ٹیپو سلطان کی وراثت کو ٹارگیٹ کیا۔

      اسدالدین اویسی نے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں، بی جے پی کتنی بھی کوشش کرلے، لیکن کبھی بھی ٹیپو سلطان کی وراثت کو مٹا نہیں پائے گی۔ ٹیپو سلطان نے بی جے پی کو ناراض کردیا کیونکہ انہوں نے ان کے برطانوی آقاوں کے خلاف تین جنگ چھیڑی تھی۔

      اسدالدین اویسی ایک بار پھر سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔
      اسدالدین اویسی ایک بار پھر سے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔


      ٹیپو ایکسپریس کا نام بدل کر ووڈیار ایکسپریس کردیا گیا

      واضح رہے کہ وزیر ریل اشونی ویشنو نے میسور کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کی سفارش کے بعد ‘ٹیپو ایکسپریس‘ ٹرین کا نام بدل کر ووڈیار ایکسپریس کردیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ رپ خبر شیئر کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جمعہ کے لئے اچھی خبر! اب ٹیپو ایکسپریس کے بجائے ووڈیار ایکسپریس آپ کی خدمت کرے گی۔ میسور تال گپّا ٹرین کوویمپو ایکسپریس ہوگی۔ اس کوشش کی حمایت کرنے کے لئے اشونی ویشنو اور پرہاد جوشی کا بہت بہت شکریہ!



      بی جے پی کی حکومت میں مسلمان باہر رہ کر بھی جیل میں: اویسی

      آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی بی جے پی کی حکومت ہے، ایسا لگتا ہے کہ مسلمان کھلے جیل میں رہ رہے ہیں۔ مسلمانوں سے زیادہ سڑک کے لئے احترام ہے۔ رکن پارلیمنٹ اویسی نے کل حیدرآباد کی ایک تقریب میں یہ بیان دیا تھا۔

      کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مرکزی حکومت کی تعریف کی ہے۔
      کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مرکزی حکومت کی تعریف کی ہے۔


      کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے بھی وزیر ریل کے فیصلے کی تعریف

      کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے بھی مرکز کے اس قدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرناٹک کی ‘"امیر وراثت اور شاندار ماضی" کی ایک مناسب پہچان ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میسور بنگلور ایکسپریس اور تلگپّا میسور ایکسپریس کا نام بدل کر بالترتیب ووڈیار ایکسپریس اور کوویمپو ایکسپریس کرنے کے لئے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کا شکریہ! یہ ہماری خوشحال وراثت اور شاندار ماضی کی مناسب پہچان ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: