உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برقع اورحجاب پرپابندی کے مطالبہ پرکیا کہتے ہیں اسدالدین اویسی ۔ دیکھیں یہ ویڈیو

    اسد الدین اویسی کی فائل فوٹو ۔

    اسد الدین اویسی کی فائل فوٹو ۔

    سامنا کے آرٹیکل پرالیکشن کمیشن کو ازخود نوٹ لیناچاہیے:اسدالدین اویسی

    • Share this:
      شیوسینا کی جانب سے برقع اورحجاب پرپابندی کے مطالبہ پرمجلس اتحادالمسلمین کے صدرورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سخت ردعمل کا اظہارکیاہے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ وہ شیوسینا نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی مثالی خلاف ورزی کی ہے اوراس لیے اب وہ (اسدالدین اویسی ) الیکشن کمیشن سے شکایت کرینگے۔ اویسی نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے شیوسینا کی جانب سے ملک بھر میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

      اسدالدین اویسی نے کہا کہ سامنا کے آرٹیکل پرالیکشن کمیشن کو ازخود نوٹ لیناچاہیے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ پیڈ نیوز کے زمرے میں آتاہے۔ اس لیے اس پر کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مکمل میں انتخابی ضابطہ اخلاق کانفاذ ہے اوردستورہند میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کوسمجھناچاہیے۔اس پورے معاملے پر اسدالدین اویسی نے یہ کہا جاننے کے لیے آپ دیکھیں یہ ویڈیو
      First published: