Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وطن نامہ

    آرمی چیف کے بیان پرردعمل : اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کی توہین سے کیا تعبیر

    اسدالدین اویسی اور کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے دیئے گئے قیادت کے بیان پراعتراض جتایاہے۔

    • Share this:
    آرمی چیف کے بیان پرردعمل : اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کی توہین سے کیا تعبیر
    اسدالدین اویسی نے کہا کہ قیادت کا یہ بھی مطلب ہے کہ لوگ اپنےعہدے کے دائرے سے باہرنہ نکلیں

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی اور کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے آرمی چیف بپن راوت کی جانب سے دیئے گئے قیادت کے بیان پراعتراض جتایاہے۔ راوت نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کو قیادت نہیں کہا جاسکتاہے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ قیادت کا یہ بھی مطلب ہے کہ لوگ اپنےعہدے کے دائرے سے باہرنہ نکلیں۔ یہ شہریوں کی برتری خیال کو سمجھنے اور اس ادارے کی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں ہے جس کی آپ قیادت کرتے ہیں۔


    اسدالدین اویسی اور دگ وجے سنگھ نے آرمی چیف بپن راوت کو اس بیان کے لئے مشورہ دیا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا ، 'میں جنرل صاحب کے الفاظ سے متفق ہوں۔ لیکن رہنما وہ نہیں ہیں جو اپنے پیروکاروں کو فرقہ وارانہ تشدد کے قتل عام میں ملوث ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ کیا آپ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں؟ جنرل صاحب


    ٹویٹرپراسدالدین اویسی اوردگ وجے سنگھ کا ردعمل
    ٹویٹرپراسدالدین اویسی اوردگ وجے سنگھ کا ردعمل


    بپن راوت نے کہا۔ قائدین وہ نہیں ہیں جو لوگوں کوغلط سمت میں لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مظاہرے میں کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ یہ سب تشدد کا مرتکب ہو رہے ہیں۔ وہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ قیادت نہیں ہے۔
    First published: Dec 26, 2019 04:02 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading