اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا- طالبان پر ہم نے نہیں دی رائے، بورڈ کے رکن کا موقف ہمارا نہیں

    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کچھ بورڈ اراکین کے خیالات کو ہمارا موقف بناکر نہ پیش کیا جائے۔ کچھ میڈیا چینلوں کے ذریعہ بورڈ اراکین کے نظریات کو ہمارا نظریہ بتاکر پیش کیا جارہا ہے، جو صحافت کے بنیادی اصولون کے خلاف ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے واضح کیا ہے کہ اس نے طالبان (Taliban) اور افغانستان (Afghanistan) کے مسئلے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کچھ بورڈ اراکین کے خیالات کو ہمارا نظریہ بناکر نہ پیش کیا جائے۔ کچھ میڈیا چینلوں کے ذریعہ بورڈ کے اراکین کے موقف کو ہمارا موقف بتاکر پیش کیا جارہا ہے، جو صحافت کے بنیادی اصولوں اور اقدار کے خلاف ہے۔ میڈیا چینلوں کو طالبان سے متعلق کسی بھی خبر کو مسلم پرسنل لا بورڈ سے جوڑ کر نہیں دکھانا چاہئے۔

      دراصل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے طالبان کی حمایت میں بیان دے دیا تھا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ میں طالبان کو سلام کرتا ہوں۔ طالبان نے پوری دنیا کی سب سے زیادہ مضبوط فوج کو شکست دی۔ ان نوجوانوں نے کابل کی زمین کو چوما اور اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

      کیا بولے مولانا سجاد نعمانی

      مولانا سجاد نعمانی نے کہا، ’ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ایک نہتھی قوم نے سب سے مضبوط فوج کو شکست دی ہے۔ کابل کے محل میں وہ داخل ہوئے۔ ان کے داخلے کا انداز پوری دنیا نے دیکھا۔ ان میں کوئی غرور اور گھمنڈ نہیں تھا۔ بڑے بول نہیں تھے۔ مبارک ہو۔ آپ کو دور بیٹھا ہوا یہ ہندوستانی مسلمان سلام کرتا ہے۔ آپ کے حوصلے کو سلام کرتا ہے۔ آپ کے جذبے کو سلام کرتا ہے‘۔

      ایس پی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے بھی کی حمایت

      اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے بھی طالبان کی حمایت میں بیان دیا۔ شفیق الرحمن برق نے کہا کہ طالبانی اپنے ملک کی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ افغان لوگ اس کی قیادت میں آزادی چاہتے ہیں۔ جب ہندوستان، برطانوی نظام کے ماتحت تھا تب ہمارے ملک نے آزادی کے لئے جنگ لڑی۔ اب طالبان اپنے ملک کو آزاد کرنا اور چلانا چاہتے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: