آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ دسمبرکےپہلےہفتہ میں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی عرضی داخل کرے گا۔بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی نے یہ بات کہی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی کی عرضی کا پہلا ڈرافٹ تیارکرلیاگیاہے اورڈسمبر کے پہلے ہفتے میں نظرثانی کی درخواست داخل کردی جائیگی۔
یادرہے کہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ممتازڈگری کالج میں گزشتہ دنوں منعقدہ ایک میٹنگ میں بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی عرضی داخل کرے گا ۔ اس کے علاوہ بورڈ نے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مسجد کے لئے دی گئی پانچ ایکڑ زمین منظورنہیں ہے۔
مولانا سید رابع حسنی ندوی کی صدارت میں بورڈ کی میٹنگ ہوئی تھی ۔ میٹنگ میں سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلہ کے 10 نکات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، جن میں خاص طورپرسپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہےکہ 1857 سے 1949 تک بابری مسجد کے تین گنبد والی عمارت اورمسجد کا اندرونی حصہ مسلمانوں کے قبضےاوراستعمال میں رہا ہے۔
نظر ثانی کی عرضی کیلئے تین پوائنٹسپہلا پوائنٹجب 22 ، 23 دسمبر 1949 کی رات طاقت کے دم پر بھگوان رام کی مورتی اور دیگر مورتیوں کو رکھا جانا غیر قانونی تھا تو اس طرح غیر قانونی طورپر رکھی گئی مورتیوں کو دیوتا کیسے مان لیا گیا ؟ جو ہندو مذہب کے مطابق بھی دیوتا نہیں ہوسکتا ہے ۔
دوسرا پوائنٹجب بابری مسجد میں 1857 سے 1949 تک مسلمانوں کا قبضہ اور نماز پڑھا جانا ثابت مانا گیا ہے ، تو عرضی نمبر 5 کے عرضی گزار نمبر ایک کو مسجد کی زمین کس بنیاد پر دیدی گئی ؟۔
تیسرا پوائنٹآئین کے آرٹیکل 142 کا استعمال کرتے وقت ججوں نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 104 اے اور 51 ( 1 ) کے تحت مسجد کی زمین کا تبادلہ یا ٹرانسفر پوری طرح ممنوع ہے ۔ تو قانون کے خلاف اور مذکورہ آئینی روک / پابندی کو آرٹیکل 142 کے تحت مسجد کی زمین کے بدلے میں دوسری زمین کیسے دی جاسکتی ہے ؟ جبکہ خود عدالت عظمی نے اپنے دوسرے فیصلہ میں واضح کر رکھا ہے کہ آرٹیکل 142 کے اختیارات کا استعمال کرنے کی ججوں کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔