Indian Airforce: فضائیہ کے سربراہ نے کیا خبردار، دو محاذوں پر خطرہ، ضرورت پڑنے پر دیں گے زوردار جواب
Indian Airforce: فضائیہ کے سربراہ نے کیا خبردار، دو محاذوں پر خطرہ، ضرورت پڑنے پر دیں گے زوردار جواب ۔ (Twitter Image)
Indian Airforce: ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کو مغربی اور شمالی سرحدوں پر موجود حالات کو دو محاذوں کے طور پر دیکھنا چاہئے اور اسی کے مطابق تیاری کرنی چاہئے ۔
نئی دہلی : ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کو مغربی اور شمالی سرحدوں پر موجود حالات کو دو محاذوں کے طور پر دیکھنا چاہئے اور اسی کے مطابق تیاری کرنی چاہئے ۔ مستقبل میں ہندوستان پر سبھی محاذوں سے حملہ ہوسکتا ہے، جس میں فوجی تعطل سے لے کر غلط تشہیر اور بلیک آوٹ تک شامل ہے ۔ ایسی صورت حال میں ہندوستان کے سیکورٹی نظریے اور صلاحیتوں کو ان خدشات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
انہوں نے یہ بات چین اور پاکستان کے دوہرے فوجی خطرے سے پیدا ہونے والے ممکنہ چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہی ۔ فضائیہ سربراہ نے پی ٹی آئی ۔ بھاشا کو دئے ایک خاص انٹرویو میں کہا کہ مستقبل میں ہندوستان پر سبھی محاذوں سے حملہ ہوسکتا ہے، جس میں فوجی تعطل سے لے کر پروپیگنڈہ اور بلیک آوٹ تک شامل ہے۔ ایسے میں ہندوستان کے سیکورٹی نظریے اور صلاحیتوں کو ان خدشات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت چین کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر اور زیادہ جارحانہ موقف اختیار کرنے کی ترغیب دے گی تو انہوں نے کہا کہ عالمی پیشرفت اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت سے ہندوستان اور چین کے تعلقات پر پڑنے والے اثرات کا لگاتار تفصیلی طور پر اور سبھی سطح پر تجزیہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہمیں اپنے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کی صحیح طریقے سے شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری صلاحیت پیدا کی جا سکے۔ مشرقی لداخ میں سرحد پر تعطل کے درمیان چین کے ذریعہ ایل اے سی کے پاس تیزی سے فضائی وسائل تعینات کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فضائیہ ضرورت پڑنے پر بہت محدود وقت میں مطلوبہ کارروائی کر سکتی ہے۔
تیز ہورہی جغرافیائی سیاسی اتھل پتھل کا ذکر کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی جدوجہد کے لئے قومی سلامتی کے سبھی عناصر کو جوڑنے کی ضرورت ہوگی۔ تاکہ 'آل آف نیشن اپروچ' اپنایا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔