
فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرس نے انجام دیا انتہائی مشکل کارنامہ ، حادثہ کے شکار طیارہ کو کیا ائیر لفٹ ، دیکھیں ویڈیو
ہندوستانی فضائیہ نے حال ہی میں کیدار ناتھ مندر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوئے ایک پرائیویٹ طیارہ کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرس کی دو ٹیموں کے ذریعہ چیلنجنگ حالات میں جائے حادثہ سے نکالا گیا ۔ فضائیہ کے اہلکاروں نے اتوار کویہ جانکاری دی ۔
یو ٹی ائیر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا طیارہ کچھ دن پہلے 11500 فٹ کی اونچائی پر مندر سے کچھ ہی دوری پر واقع کیدار ناتھ ہیلی پیڈ پر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ فضائیہ کے ایم آئی 17 وی پانچ ہیلی کاپٹروں نے ہفتہ کو حادثہ کے شکار طیارہ کو نکالنے کا کام شروع کیا ۔ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں میں سے ایک نے لاجسٹک سپورٹ دیا اور دوسرے نے ہک باندھ کر اس کو اٹھالیا ۔
Loading...हेलीकॉप्टर से विमान के रेस्क्यू का ये वीडियो देखा आपने? pic.twitter.com/NAbzF1E8mF
— News18 India (@News18India) October 27, 2019
فضائیہ کے ایک سینئر افسران نے کہا کہ کیدارناتھ تک صرف فٹ ٹریک کنیکٹیویٹی کی وجہ سے ملبہ کو نچلے علاقہ میں پہنچانا آسان نہیں تھا ۔ کمپنی نے اس ماہ کے آخر تک مندر کے بند ہونے سے پہلے اپنے حادثہ کے شکار طیارہ کے ملبہ کو ہٹانے کیلئے اتراکھنڈ شہری انتطامیہ کے ذریعہ فضائیہ سے مدد مانگی تھی۔