ایئرانڈیا کی ابو ظہبی ۔کالیکٹ فلائٹ کے انجن میں لگی آگ، کرانی پڑی ایمرجنسی لینڈنگ، سبھی مسافر محفوظ
ایئر انڈیا ایکسپریس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'ابوظہبی سے کالی کٹ جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز 1 انجن میں آگ لگنے کے بعد واپس لوٹی، طیارے نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'ابوظہبی سے کالی کٹ جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز 1 انجن میں آگ لگنے کے بعد واپس لوٹی، طیارے نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابوظہبی-کالیکٹ فلائٹ IX348 کو اس کے بائیں انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔ پرواز نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'ابوظہبی سے کالی کٹ جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کے انجن میں آگ لگنے کے بعد واپس لوٹی، طیارے نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ اس طیارے میں کل 184 مسافر سوار تھے۔
ہندوستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'آج ایئر انڈیا ایکسپریس آپریٹنگ فلائٹ B737-800 VT-AYC IX348 (ابو ظہبی-کالیکٹ) میں 1000 فٹ کی بلندی پر چڑھائی کے دوران نمبر 1 کے انجن میں آگ لگ گئی۔ اس کی وجہ سے پرواز کو ابوظہبی ہوائی اڈے پر ائیر ٹرن بیک کرانا پڑا۔" ایئرٹیل ریچارج ہوا مہنگا، اب اتنے روپئے مہنگے ہو گئے ایئرٹیل پری پیڈ پلانس، یہاں جانئے
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز نے ابوظہبی کے وقت رات 9.59 بجے (3:29 IST) پر اڑان بھری اور 45 منٹ بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے مطابق، انجن میں آگ لگنے کے وقت ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 1,975 فٹ کی بلندی پر پہنچ چکا ہوگا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔