ہوم » نیوز » وطن نامہ

ائیر انڈیا پائلٹ نکلا کورونا پازیٹیو ، بیچ راستے سے واپس بلایا گیا ماسکو جارہا طیارہ

طیارے نے ہفتہ کی صبح ماسکو کیلئے پرواز بھری تھی ۔ اس طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا ۔

  • Share this:
ائیر انڈیا پائلٹ نکلا کورونا پازیٹیو ، بیچ راستے سے واپس بلایا گیا ماسکو جارہا طیارہ
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔

وندے بھارت مشن کے تحت روس میں پھنسے ہندوستانیوں کو لینے جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے پائلٹ کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آنے کے بعد پرواز آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے ہفتہ کی صبح ماسکو کیلئے پرواز بھری تھی ۔ اس طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا ۔ راستے میں پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ اس کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اس کے بعد طیارے کو آدھے راستے سے واپس لوٹا لیا گیا ۔ اب طیارے کو مکمل طور جراثیم سے پاک کرنے کے بعد نئے عملہ کے ساتھ ماسکو بھیجا جائے گا ۔


اس سلسلے میں پوچھے جانے پر ایئر انڈیا نے معاملہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ حالانکہ ماسکو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ ماسکو سے دہلی کے راستے جے پور جانے والی پرواز میں تکنیکی وجوہات سے تاخیر ہو رہی ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق پرواز صبح 11.50 بجے روانہ ہونے والی تھی ۔ اس نے ابھی پرواز کے لئے کوئی نیا وقت نہیں بتایا ہے ۔


 


کیسے ہوئی غلطی ؟

موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح جب کرو ممبران کی رپورٹ دیکھی جارہی تھی تو اس وقت غلطی سے پائلٹ کی رپورٹ کو نگیٹو سمجھ لیا گیا جبکہ وہ کورونا پازیٹو تھا ۔ دو گھنٹوں کے بعد جب رپورٹ دورہ دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ پائلٹ کورونا متاثر ہے ۔ یہ فلائٹ روس میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے جارہی تھی ۔ یعنی اس فلائٹ میں صرف کرو کے ممبر ہی تھے ۔

بتادیں کہ ائیر انڈیا وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ممالک میں پھنسے لوگوں کو ملک واپس لا رہی ہے ۔ اب تک الگ الگ ممالک سے 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو واپس لایا جاچکا ہے جبکہ دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن کرایا ہے ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: May 30, 2020 05:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading