ہوم » نیوز » وطن نامہ

Air Pollution : دہلی میں ائیر کوالیٹی انتہائی خراب کٹیگری میں ، رات میں مزید خراب ہونے کا اندیشہ

دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی سنگین زمرہ میں پہنچ گئی ہے ۔ گھنے دھنویں کی وجہ سے حد رویت کافی کم ہوگئی ہے اور کچھ میٹر تک دیکھنا بھی ممکن نہیں ہے ۔

  • Share this:
Air Pollution : دہلی میں ائیر کوالیٹی انتہائی خراب کٹیگری میں ، رات میں مزید خراب ہونے کا اندیشہ
Air Pollution : دہلی میں ائیر کوالیٹی انتہائی خراب کٹیگری میں ، رات میں مزید خراب ہونے کا اندیشہ ۔ (AP Photo/Altaf Qadri)

دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی سنگین زمرہ میں پہنچ گئی ہے ۔ گھنے دھنویں کی وجہ سے حد رویت کافی کم ہوگئی ہے اور کچھ میٹر تک دیکھنا بھی ممکن نہیں ہے ۔ دہلی این سی آر میں آتش بازی پر پابندی اور پرالی جلانے پر روک کے باوجود آلودگی اتنی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے ۔


ارتھ سائنس کی وزارت کے ائیر کوالیٹی مانیٹر سفر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دیوالی پر پٹاخے نہیں جلائے جاتے ہیں تو دہلی کی ہوا میں 'پی ایم 2.5' ذرات کی مقدار پچھلے چار سالوں کے مقابلے میں سب سے کم ہونے کا امکان ہے۔




پٹاخے نہیں جلائے جانے کی صورت میں دیوالی کے دوران دہلی میں آلودگی کی سطح "انتہائی خراب " زمرے میں آنے کا اندازہ لگایا جاتا ہے ۔ پرالی جلانے اور ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے دیوالی کی رات کا ہوا کا معیار "انتہائی خراب" سے "سنگین" کی کٹیگری میں رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پٹاخے جلانے کی صورت  میں اتوار کی صبح پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

افسران کا کہنا ہے کہ دہلی کی آلودگی میں 32 فیصدی حصہ داری پرالی جلانے کی ہے ۔ ہوا کی رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے پولیوٹنٹس ایک ہی جگہ جمع ہورہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 14, 2020 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading