உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Air Force Day: سُکھنا پر ایئر شو کی مشق شروع، چنوک اور سوریہ کرن ایئروبیٹک ٹیم نے پیدا کیا تجسس

    Air Force Day: سُکھنا پر ایئر شو کی مشق شروع، چنوک اور سوریہ کرن ایئروبیٹک ٹیم نے پیدا کیا تجسس (فائل فوٹو)

    Air Force Day: سُکھنا پر ایئر شو کی مشق شروع، چنوک اور سوریہ کرن ایئروبیٹک ٹیم نے پیدا کیا تجسس (فائل فوٹو)

    انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ چھ اکتوبر کو ہونے والے ریہرسل میں لوگوں کی تعداد کو 30 ہزار تک محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے لوگوں کو محکمہ سیاحت کے موبائل ایپ سے سیٹ بُک کرنی ہوگی۔ ٹکٹ مفت ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chandigarh, India
    • Share this:
      یوم فضائیہ (Air Force Day)کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو پہلی مرتبہ سکھنا جھیل پر ایئرفورس کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں نے پروگرام کی مشق کی۔ اس دوران نیہاں پہنچے سیاحوں کا تجسس دیکھنے لائق تھا۔

      بتادیں کہ ہر سال 8 اکتوبر کو غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر ایئرفورس ڈے منایا جاتا تھا لیکن پہلی مرتبہ فضائیہ غازی آباد کے باہر یہ دن منائے گی اور اس کے لئے چنڈی گڑھ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سکھنا جھیل پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور تینوں افواج کے سربراہان سمیت ہزاروں لوگ شامل ہوں گے۔

      جدید لڑاکا طیارہ رافیل اور چنوک ہیلی کاپٹر سمیت دیگر طیارے پروگرام میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم بھی ایونٹ کے دوران منعقد ہونے والے ایئر شو میں اپنے کارناموں سے سامعین کو محظوظ کرے گی۔ کئی پرانے طیارے بھی آسمان میں اڑان بھریں گے۔ اس موقع پر فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔ ایئر شو میں فضائیہ کے سبھی افسران شرکت کریں گے۔ جمعرات کو سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم نے سکھنا پر چنوک ہیلی کاپٹر کے ساتھ مشق کی۔

      سکھنا جھیل پر چھ اکتوبر کو فل ڈریس ریہرسل اور آٹھ اکتوبر کو مرکزی پروگرام ہوگا۔ اس دوران ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک ایئر شو ہوگا۔ اس میں ایڈوانس فائٹرس، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سوریہ کرن ایئروبیٹکس ٹیم سمیت کئی دیگر شامل ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بہت جلد اب ہندوستان میں ہوگا فائیو جی کا استعمال، دہلی ہوائی اڈےکاٹرمینل 3 اب 5G کیلئےتیار

      یہ بھی پڑھیں:
      ’سیاست دان ووٹوں کیلئے تحفہ دیتے ہیں، سینیٹری پیڈ کیوں نہیں‘ بہار کی لڑکی کا ویڈیو وائرل

      ایئر شو کے پروگرام میں لوگوں کی تعداد ہوگی محدود
      یوٹی انتظامیہ ایئر شو میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد کو محدو کرسکتی ہے۔ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ چھ اکتوبر کو ہونے والے ریہرسل میں لوگوں کی تعداد کو 30 ہزار تک محدود کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے لوگوں کو محکمہ سیاحت کے موبائل ایپ سے سیٹ بُک کرنی ہوگی۔ ٹکٹ مفت ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: