اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ان 50 ہزار لوگوں کو فری میں ہوائی سفر کا موقع دے رہی ہے AirAisa ، یہ ہے رجسٹریشن کا طریقہ

    ان 50 ہزار لوگو کو فری میں ہوائی سفر کا موقع دے رہی ہے AirAisa ، یہ ہے رجسٹریشن کا طریقہ

    ان 50 ہزار لوگو کو فری میں ہوائی سفر کا موقع دے رہی ہے AirAisa ، یہ ہے رجسٹریشن کا طریقہ

    کمپنی نے بتایا کہ اس سہولت کا فائدہ ملک بھر کے ڈاکٹرس گھریلو اڑانوں کیلئے اٹھا سکتے ہیں ۔

    • Share this:
      کفایتی طیارہ کمپنی ائیر ایشیا نے اپنی چھٹی سالگرہ پر ریڈ پاس پہل کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس خاص پہل کے تحت ائیر ایشیا ڈاکٹروں کو مفت میں سفر کرائے گی ۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سہولت کا فائدہ ملک بھر کے ڈاکٹرس گھریلو اڑانوں کیلئے اٹھا سکتے ہیں ۔ کمپنی نے مہاجر مزدوروں کیلئے بھی امید کی اڑان پہل کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

      ٹاٹا گروپ اور ائیر ایشیا گروپ کے ذریعہ پروموٹیڈ کفایتی کمپنی نے اپنی پہلی اڑان 12 جون 2014 کو بھری تھی ۔ اس دن پہلی مرتبہ بنگلورو سے گوا کیلئے اڑان بھری گئی تھی ۔ اس کے بعد یہ طیارہ کمپنی 21 جگہوں کیلئے اڑان بھرتی ہے ۔ کمپنی کے پاس فی الحال 30 ائیربس اے 320 ائیر کرافٹس ہیں ۔

      ائیر اشیا نے جمعہ کو پریس ریلیز جاری کرکے اس بارے میں معلومات دی ۔ اس طیارہ کمپنی نے بتایا کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کنٹیکٹ ڈیٹیلس رجسٹریشن نمبر یا آئی ڈی پروف کو 19 جون تک کمپنی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں ۔ کمپنی نے بتایا کہ پچاس ہزار ایسے ائیر ایشیا ریڈ پاس جاری کئے جائیں گے ۔

      جاری رہے گی امید کی اڑان پہل

      ساتھ ہی کمپنی نے بتایا کہ وہ امید کی اڑان پہل کے تحت الگ الگ مقامات سے مہاجر مزدوروں کو ان کی ریاست تک محفوظ پہنچانے کا کام جاری رکھے گی ۔ اس کمپنی نے اب تک افراد ، ایسوسی ایشنز اور ریاستی حکومت سے پارٹنر شپ کی مدد سے تقریبا دو ہزار مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچایا ہے ۔ جمعہ کو کمپنی حیدرآباد سے پٹنہ روٹ پر اپنی چودہویں فلائٹس بھیجے گی ۔

      طیارہ کمپنی نے بتایا کہ حیدرآباد ۔ پٹنہ روٹ پر اس اسپیشل فلائٹ کو کیپٹن منیش اپل اڑائیں گے ۔ کیپٹن منیش ائیر ایشیا کے ہیڈ آف آپریشنز ہیں ۔ ان کے ساتھ کیپٹن مکیش نیما بھی ہوں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: