Airbus: حیدرآباد میں منعقد ہو رہے وینگس انڈیا ایئرشو میں IT، انجینئرنگ روزگار کے وسیع مواقع
ایئربس کمپنی کے سینئر افسران بیگم پیٹ ہوائی اڈے (Begumpet airport) پر ’میٹ اینڈ گریٹ‘ میں شرکت کریں گے، جہاں ملازمت کے متلاشی ایئربس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اسی دوارن کمپنی میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اور متعدد عہدوں کے لیے درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔
یورپی ملٹی نیشنل ایرو اسپیس کارپوریشن ایئربس (Airbus) حیدرآباد میں 26 اور 27 مارچ کو وینگس انڈیا ایئرشو (Wings India Airshow) کا انعقاد عمل میں لارہا ہے۔ فضائی طیاروں اور دفاعی ساز و سامان کے اس شو کے دوارن ایئربس ملازمتوں سے متعلق ایک بھرتی تقریب بھی منعقد کرے گا۔ جس میں شہر کے سرکردہ انجینئرنگ اور IT پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں۔
ایئربس کمپنی کے سینئر افسران بیگم پیٹ ہوائی اڈے (Begumpet airport) پر ’میٹ اینڈ گریٹ‘ میں شرکت کریں گے، جہاں ملازمت کے متلاشی ایئربس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اسی دوارن کمپنی میں کیریئر کے مواقع کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اور متعدد عہدوں کے لیے درخواستیں بھی دے سکتے ہیں۔ ایئربس انڈیا Airbus India ایویونکس سافٹ ویئر ہوائی جہاز کے نظام کو چلانے اور ایئر فریم ڈھانچے میں عہدوں کو بھرنے کے لیے فعال طور پر بھرتی کر رہا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (Federation of Indian Chambers of Commerce & Industry) مشترکہ طور پر وینگس انڈیا ایئرشو 2022 کا انعقاد کر رہے ہیں، جو 24 سے 27 مارچ تک سول ایوی ایشن پر ایشیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
حیدرآباد ایوی ایشن کا مرکز ہونے کی وجہ سے اس تقریب کا قدرتی میزبان ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا 25 مارچ کو اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ ایئربس دنیا بھر میں سول اور ملٹری ایرو اسپیس مصنوعات کو ڈیزائن، تیار اور فروخت کرتا ہے اور یورپ اور یورپ سے باہر مختلف ممالک میں ہوائی جہاز تیار کرتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔