ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ 56 فیصد ہوگیا مہنگا

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں یکم جون سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 01, 2020 12:04 PM IST
  • Share this:
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ 56 فیصد ہوگیا مہنگا
ہوائی جہاز کا ایندھن 56 فیصد مہنگا

نئی دہلی: تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا ہے جس سے دو ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی مالی بحران کا سامنا کر رہی ایئر لائنز کمپنیوں کی مشکلیں اور بڑھ سکتی ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں یکم جون سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔


اس سے پہلے 16 مئی سے 31 مئی تک اس کی قیمت 21،448.62 روپے فی كلوليٹر تھی۔ اس طرح اس میں 56.54 فیصد کا زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز سروس کمپنیوں کے مجموعی اخراجات کا 35 سے 40 فیصد ہوائی جہاز کے ایندھن کی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ دو ماہ تک گھریلو مسافر پروازوں پر مکمل پابندی کی وجہ سے پہلے ہی ان کے سامنے نقدی کا بحران ہے۔ ایسے میں ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی مشکلات اور بڑھ سکتی ہیں۔


ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 12،126.75 روپے بڑھا 33،575.37 روپے فی كلوليٹر کر دی گئی ہے۔


کولکتہ میں آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 45.68 فیصد بڑھ کر 38،543.48 روپے، ممبئی میں 57.80 فیصد بڑھ کر 33،070.56 روپے اور چنئی میں 56.54 فیصد بڑھ کر 34،569.30 روپے فی كلوليٹر ہو گئی ہے۔ خیال رہے تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر پندرہ روز پر ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت (روپے فی كلوليٹر میں) اس طرح ہے۔
میٹروپولیٹن -------------- پہلے ---------------- اب
دہلی -------------- 21448.62 ---------- 33575.37
کولکتہ ----------- 26458.35 ---------- 38543.48
ممبئی --------------- 20957.69 ---------- 33070.56
چنئی -------------- 22083.14 ---------- 34569.30
First published: Jun 01, 2020 12:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading