باڑمیر: راجستھان کے ضلع باڑمیر واقع بھٹاریا گاوں کے پاس بدھ کو بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں پر ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق، مگ کو اڑا رہے پائلٹ محفوظ ہیں اور کسی بھی طرح کی دیگر جان کا نقصان ہونے کی فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ وہیں ہندوستانی فضائیہ کے بھی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال حادثے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مگ اپرنی روٹین اڑان پر تھا اور اسی دوران یہ حادثہ ہوگیا۔
کچھ گھروں میں لگی آگطیارہ جس جگہ پر طیارہ برباد ہوا، وہاں پر کچھ جھونپڑیاں اور دیگر کچے گھر موجود تھے۔ طیارہ کے گرنے اور دور تک گھسٹنے کے سبب ان مکانات میں آگ لگ گئی۔ حالانکہ اس دوران کسی بھی طرح کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ گاوں والوں نے مٹی اور پانی کی مدد سے طیارہ اور گھروں میں لگی آگ کو بجھایا۔

طیارہ کے پائلٹ کو کچھ ہلکی چوٹ آئی ہے اور اسے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔
بڑا حادثہ ٹلابتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے سبب طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ نے باڑمیر کے اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری تھی اوراچانک طیارہ نیچے کی طرف گرنے لگا۔ اس دوران پائلٹ نے سوجھ بوجھ دکھائی اور طیارہ کو آبادی کے علاقے سے دور لے گیا۔ اس کے بعد پائلٹ نے خود کو اجیکٹ کرلیا، جس کے سبب اس کی جان بچ گئی۔ فی الحال حادثے کے متعلق ایئرفورس یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔
ایسا لگا جیسے بم پھوٹامقامی لوگوں کے مطابق، طیارہ کے تباہ ہونے سے پہلے آسمان میں تیز گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد تیز دھماکہ ہوا۔ ایسا لگا کہ جیسے کوئی بڑا بم پھٹا ہو۔ طیارہ کے تباہ ہونے پر کئی کلو میٹر دور تک دھوئیں کا غبار دیکھا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔