آسام الیکشن: اے آئی یو ڈی ایف نے مہا گٹھ بندھن نہ ہونے کے لئے کانگریس کو ٹھہرایا ذمہ دار

نئی دہلی۔ آسام اسمبلی انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے ریاست میں مہاگٹھ بندھن نہ ہونے کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Apr 11, 2016 01:19 PM IST | Updated on: Apr 11, 2016 01:20 PM IST
آسام الیکشن: اے آئی یو ڈی ایف نے مہا گٹھ بندھن نہ ہونے کے لئے کانگریس کو ٹھہرایا ذمہ دار

نئی دہلی۔ آسام اسمبلی انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل نے ریاست میں مہاگٹھ بندھن نہ ہونے کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اجمل نے آج ایک طویل ٹویٹ کر کہا کہ اگر ریاست میں سیکولر ووٹوں کا بکھراو ہوتا ہے تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہوگی۔

اجمل نے ٹویٹ كيا‘‘ ہم نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لئے پورا زور لگایا تھا۔ اسے لے کر پرشانت کشور نے راہل گاندھی سے بات بھی کی تھی۔ نتیش کمار اور لالو یادو نے بھی مہاگٹھ بندھن کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی جس میں کانگریس، اےجی پی، جے ڈی یو، آر جے ڈی اور دوسری تمام سیکولر طاقتیں شامل ہوں۔

Loading...

بدرالدین نے لكھا- لیکن کانگریس نے ہمارے ساتھ اتحاد کرنا منظور نہیں کیا اور سیکولر ووٹوں کو بکھر جانے دیا۔ یہاں تک کہ دو دن پہلے بھی ہم نے کانگریس کے ساتھ اتحاد پر پھر بات کی، لیکن کانگریس نے تجویز ٹھکرا دی۔

بتا دیں کہ آسام میں اس بار انتہائی دلچسپ مقابلہ ہو رہا ہے۔ پہلی بار بی جے پی یہاں ایک اہم طاقت کے طور پر ابھری ہے۔ 15 سال سے اقتدار سنبھال رہی کانگریس کے لئے مشکلیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اے آئی یو ڈی ایف نے کانگریس کی مشکلوں میں اور اضافہ کر دیا ہے۔ ان سب کے درمیان بی جے پی کو روکنے کے لئے کوئی اتحاد پروان نہیں چڑھ سکا اور اسی درد کو بدرالدین نے بیان کیا ہے۔ بتا دیں کہ بدرالدین کی مسلم ووٹوں پر زبردست پکڑ ہے۔

Loading...