ہوم » نیوز » وطن نامہ

ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ کی تہاڑجیل سے عارضی رہائی، بیٹے کی حلف برداری کرینگے شرکت

جن نائک جنتاپارٹی (جے جے پی )کے سربراہ دشینت چوٹالہ کے والد ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ کے دہلی کی تہاڑ جیل سے 14 دن کے فرلو(عارضی رہائی ) مل گئی ہے۔

  • Share this:
ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ کی تہاڑجیل سے عارضی رہائی، بیٹے کی حلف برداری کرینگے شرکت
ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ کی تہاڑجیل سے عارضی رہائی، بیٹے کی حلف برداری کرینگے شرکت۔(تصویر:اے این آئی)۔

ہریانہ میں بی جےپی کےساتھ نئی حکومت میں اپنے 10 ارکان اسمبلی کے ساتھ شامل ہونے کی خوشی کے بیچ جن نائک جنتاپارٹی (جے جے پی )کے سربراہ دشینت چوٹالہ  کے والد ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ کے دہلی کی تہاڑ جیل سے 14 دن کے فرلو(عارضی رہائی ) مل گئی ہے۔ڈاکٹرچوٹالہ آج صبح جیل سے رہا کردیاگیاہے۔اس موقع پرانہوں نے دشینت چوٹالہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دشینت چوٹالہ نے صرف 11 ماہ میں ایک سیاسی جماعت تشکیل دے کرعوام کا اعتماد حاصل کیاہے۔ دشینت چوٹالہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہیں اس بات پرانتہائی خوشی ہےکہ ان کےوالد کو جیل سے فرلوملی ہےاور وہ ان کی حلف برداری کی تقریب میں موجودرہیں گے ۔


 




یادررہے کہ انہوں نےفرلو کے لئےدرخواست دی تھی، لیکن ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کےنفاذ کی وجہ سے اس پرغورنہیں ہوسکاتھا۔ وہ ہریانہ میں جے بی ٹی ٹیچر زبھرتی گھپلہ کے معاملہ میں قصوروارقراردیئے جانے کے بعد دہلی کی تہاڑ جیل میں دس سال قید کی سزاکاٹ رہے ہیں۔

واضح رہےکہ جے جے پی ریاست میں بی جےپی کےساتھ مخلوط حکومت بنانے جارہی ہے جسکی حلف برداری کی تقریب چنڈی گڑھ میں واقع ہریانہ راج بھون میں ہوگی جہاں وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرکے ساتھ دشینت چوٹالہ نائب وزیراعلیٰ کےعہدے کا حلف لیں گے۔
First published: Oct 27, 2019 09:32 AM IST