اترپردیش کانگریس میں بڑا پھیر بدل ، راج ببر کو ہٹا کر اجے کمار للو کو بنایا گیا نیا ریاستی صدر

کانگریس نے اترپردیش پارٹی کے قانون ساز پارٹی لیڈر اجے کمار للو کو ریاست کا صدر مقرر کیا ہے۔

Oct 07, 2019 11:54 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 11:54 PM IST
اترپردیش کانگریس میں بڑا پھیر بدل ، راج ببر کو ہٹا کر اجے کمار للو کو بنایا گیا نیا ریاستی صدر

یوپی کانگریس میں بڑا پھیر بدل ، راج ببر کو ہٹا کر اجے کمار للو کو بنایا گیا نیا ریاستی صدر

کانگریس نے اترپردیش پارٹی کے قانون ساز پارٹی لیڈر اجے کمار للو کو ریاست کا صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق مسٹر للو اترپردیش کانگریس کے نئے صدر ہوں گے۔ وہ کشی نگر ضلع کے تمکوہیراج اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ اس اسمبلی حلقہ سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی نے آرادھنا مشرا ’مونا‘ کو مسٹر للو کی جگہ قانون سازپارٹی کا لیڈر بنایا ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ مسٹر للو پارٹی کے سابق صدر راج ببر کی جگہ ریاستی کانگریس کے صدر بنے ہیں۔ مسٹر ببر نے لوک سبھا انتخابا ت کے بعد پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے مئی میں استعفی دے دیا تھا۔ پارٹی نے چار نائب صدور وریندر چودھری ، پنکج ملک ، للتیش ترپاٹھی اور دیپک کمار کی بھی تقرری کی ہے۔

Loading...