جموں و کشمیر کے دورہ پر پہنچے این ایس اے اجیت ڈوبھال ، محبوبہ مفتی نے پوچھا : اس مرتبہ مینو میں کیا ہے ؟

افسران کے مطابق اجیت ڈوبھال سینئر سیکورٹی افسران کے ساتھ ملاقات کرکے ریاست میں سیکورٹی اور ترقیات سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔

Sep 25, 2019 10:50 PM IST | Updated on: Sep 25, 2019 10:50 PM IST
جموں و کشمیر کے دورہ پر پہنچے این ایس اے اجیت ڈوبھال ، محبوبہ مفتی نے پوچھا : اس مرتبہ مینو میں کیا ہے ؟

اجیت ڈوبھال ۔ فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بدھ کو حالات کا جائزہ لینے اور سرکاری اسکیموں کے موثر طریقہ سے نفاذ کیلئے آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے مقصد سے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر پہنچے ہیں ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔

ادھر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرکے اجیت ڈوبھال کے جموں و کشمیر کے دورہ پر نشانہ سادھا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پچھلی مرتبہ کچھ کشمیریوں کے ساتھ زبردستی بریانی فوٹو آپ کیا تھا ، اس مرتبہ مینو میں کیا ہے ؟ حلیم ؟۔

Loading...

ادھر افسران کے مطابق اجیت ڈوبھال سینئر سیکورٹی افسران کے ساتھ ملاقات کرکے ریاست میں سیکورٹی اور ترقیات سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔ جموں و کشمیر 31 اکتوبر کو دو حصوں مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہوجائے گا ۔

تاہم ابھی یہ معلومات نہیں دی گئی ہے کہ ڈوبھال کا وادی دورہ کتنا طویل ہے ۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے التزامات کو ہٹانے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ کا اعلان کئے جانے کے بعد این ایس اے 11 دنوں تک وادی میں ہی ٹھہرے تھے ۔ اس دوران انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ حکومت کے فیصلہ کے بعد کوئی تشدد نہ ہو ۔

Loading...