உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NSA Ajit Doval کی سیکورٹی میں سیندھ، گھر میں گھسنے کی کوشش میں نامعلوم شخص گرفتار، سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا

    قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال (NSA Ajit Doval) کی سیکورٹی میں سیندھ کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اے این آئی نے دہلی پولیس (Delhi Police) کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اجیت ڈوبھال کے گھر گھسنے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال (NSA Ajit Doval) کی سیکورٹی میں سیندھ کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اے این آئی نے دہلی پولیس کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اجیت ڈوبھال کے گھر گھسنے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص نے این ایس اے کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا اور گرفتار کرلیا گیا۔معاملے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

      حالانکہ دہلی پولیس نے جانکاری دی ہے کہ ابتدائی جانچ میں وہ شخص دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور کرائے کی گاڑی چلا رہا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق، پکڑے جانے کے بعد شخص کچھ بڑبڑا رہا تھا۔ کہہ رہا تھا کہ اس کی باڈی میں کسی نے چپ لگا دیا ہے اور اسے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

      دہلی پولیس نے شخص کا مکمل باڈی چیک اپ کیا، لیکن اس کی باڈی سے کوئی چپ نہیں ملا ہے۔ آپ کی جانکاری کے لئے بتادیں کہ این ایس اے اجیت ڈوبھال کی سیکورٹی سی آئی ایس ایف کے ذمہ ہے۔ انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے زیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔ حراست میں لیا گیا شخص کرناٹک کے بنگلورو کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام شانتنو ریڈی بتایا گیا ہے۔

      دہلی پولیس کے مطابق، وہ نوئیڈا سے لال رنگ کی ایک ایس یو وی کار کرائے پر لے کر اجیت ڈوبھال کے گھر پہنچا تھا۔ وہ کار قومی سلامتی کے مشیر کی رہائش گاہ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: