خالصتانی دہشت گردوں کے نشانے پر اکالی دل کے سینئر لیڈر، پنجاب حکومت-پولیس پر لگایا سیکورٹی مہیا نہ کرانے کا الزام
اکالی دل کے لیڈر بیکرم سنگھ میجیٹھیا کا الزام ہے کہ یہ تمام ان پٹ ہونے کے باوجود پنجاب پولیس اس دہشت گردانہ خطرے کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور یہ سب کچھ پنجاب کی کانگریس حکومت کے دباو میں کیا جارہا ہے۔
اکالی دل کے لیڈر بیکرم سنگھ میجیٹھیا کا الزام ہے کہ یہ تمام ان پٹ ہونے کے باوجود پنجاب پولیس اس دہشت گردانہ خطرے کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور یہ سب کچھ پنجاب کی کانگریس حکومت کے دباو میں کیا جارہا ہے۔
امرتسر: پنجاب الیکشن (Punjab Assembly Election) سے پہلے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ خفیہ اِن پٹ ملی ہے کہ اکالی دل (Akali Dal) کے لیڈر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ خفیہ جانکاری کے مطابق، پنجاب میں اکالی دل کے سینئر لیڈر خالصتانی دہشت گردوں (Khalistani Terrorist) کے نشانے پر ہیں۔ وہیں، اکالی دل کے لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ خفیہ ان پٹ ہونے کے باوجود پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سیکورٹی کو لے کر کوئی بھی قدم نہیں اُٹھارہے ہیں۔
اکالی دل کا الزام ہے کہ دہشت گردانہ خطرے کی پوری جانکاری ہونے کے باوجود بھی جان بوجھ کر پنجاب کی کانگریس حکومت کے دباو میں پنجاب پولیس کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھارہی ہے۔ حالانکہ، پنجاب پولیس کی انٹلیجنس اور سیکورٹی وِنگ معاملے پر نظر رکھ رہا ہے۔ اکالی دل نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پارٹی کے لیڈروں پر دہشت گردانہ حملے کی سازش رچ کر پنجاب میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ اکالی دل کے لیڈر بیکرم سنگھ مجیٹھیا کا الزام ہے کہ دہشت گرد اُن کے گھر کی ریکی کررہے ہیں لیکن پولیس پھر بھی خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ خالصتانی ٹائیگرس فورس کے چیف کے کہنے پر ہوئی ریکی
پنجاب پولیس کے خفیہ وِنگ کی جانب سے دئیے گئے ایک ان پٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس کا انٹرنل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ پچھلے دیڑھ مہینے سے لگاتار مشکل میں ہے۔ ان پٹ یہ ہے کہ شیرومنی اکالی دل کے لیڈر بیکرم سنگھ کے امرتسر میں واقع گھر پر خالصتانی ٹائیگر فورس کے کینیڈا میں بیٹھے چیف ہرجیت سنگھ نیججر کے کہنے پر دہشت گردوں کی جانب سے ریکی کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب پنجاب پولیس نے خالصتانی فورس سے جڑے لوگوں کو اکتوبر مہینے میں ترن تارن سے گرفتار کیا تھا او راُن سے پوچھ تاچھ کی گئی اور ان پکڑے گئے ملزمین سے ٹفن بم و گرینیڈ بھی برآمد ہوئے تھے۔
بیکرم سنگھ میجیٹھیا سے ملنا چاہتے تھے دہشت گرد انٹلیجنس کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر اور سیکورٹی ونگ کو بھیجی گئی چٹھی میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال ستمبر مہینے کے آخری ہفتے میں ترن تارن علاقے میں پکڑے گئے خالصتانی ٹائیگرس فورس سے جڑے تین دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی جانب سے ہی اکالی لیڈر بیکرم سنگھ میجیٹھیا کے گھر کی ریکی کی گئی تھی۔ بیکرم سنگھ کی سرگرمیوں، آنے جانے کے اوقات کا پتہ لگانے کے لئے ان ملزمین میں سے دو نے میجیٹھیا کے پی اے سے بھی ملاقات کی تھی۔ دہشت گردوں نےپی اے سے بیکرم میجیٹھیا سے ملاقات کرانے کو کہا تھا، لیکن اسی دوران انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور اُن کے پاس سے ٹفن بم، ہینڈ گرینیڈ و 9 ایم ایم کا پسٹل بھی برآمد کی گئی تھی۔
پولیس نہیں ہے سنجیدہ: میجیٹھیا پوچھ تاچھ میں ملزمین نے پولیس کو بتایا تھا کہ اُنہیں کینیڈا میں بیٹھے ارش دیپ ڈللا سے حکم ملتے تھے۔ ارش دیپ ڈللا دراصل خالصتانی ٹائیگرس فورس چیف ہرجیت سنگھ نیججر کا بہت ہی قریبی ہے اور پولیس کی اطلاع کے مطابق دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے پنجاب کے نوجوانوں کو بھڑکانے اور بھرتی کرانے کے لئے ارش دیپ ہی اہم رول ادا کرتاہے۔ اکالی دل کے لیڈر بیکرم سنگھ میجیٹھیا کا الزام ہے کہ یہ تمام ان پٹ ہونے کے باوجود پنجاب پولیس اس دہشت گردانہ خطرے کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے اور یہ سب کچھ پنجاب کی کانگریس حکومت کے دباو میں کیا جارہا ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔