ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شادی کے بندھن میں بندھے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا ، دیکھیں پہلی تصویر

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا ہفتہ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

  • Share this:
شادی کے بندھن میں بندھے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا ، دیکھیں پہلی تصویر
شادی کے بندھن میں بندھے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا ، دیکھیں پہلی تصویر

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتا ہفتہ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ یہ شادی گجراتی رسم و رواج کے مطابق ممبئی میں ہوئی ۔ ہفتہ کی شام کو بارات نکلنے سے پہلے آکاش امبانی نے اپنے دادا اور ریلائنس انڈسٹریز کے بانی دھیرو بھائی امبانی سے آشیرواد لیا ۔

آکاش امبانی کی بارات میں ان کے والدین اور بہن ایشا کے علاوہ بالی ووڈ کے ستارے ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے ۔ بارات میں شاہ رخ خان ، ان کی اہلیہ گوری خان اور رنبیر کپور خاص طور پر شامل ہوئے ۔

شادی کے بعد سامنے آئی پہلی تصویر میں نیتا امبانی دلہا اور دولہن کی نظر اتارتی نظر آرہی ہیں ۔ وہیں ایک دوسری تصویر میں ایشا امبانی اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔



اس شادی میں بالی ووڈ ہی نہیں ملک و بیرون ممالک کے بزنس ، سیاست اور کھیل کی دنیا کی بڑی شخصیات نے شرکت کی ۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئراوران کی بیوی چیری بلیئر، گوگل کے سی ای او سندرپچائی اوران کی بیوی انجلی پچائی، اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون اوران کی بیوی، مائنازکرکٹرسچن تندولکرجیسی ہستیاں بھی شامل تھیں ۔
شادی میں کئی دیگر کارپورٹ اور ورلڈ لیڈرس بھی شامل ہوئے ۔ ان میں سیمسنگ کے نائب صدرجے وائی لی، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزکٹیو بورڈ کے ممبرکرسٹوف ڈی کیپر، سعودی حکومت کے وزیرخالد الفلیح، یوروپی پارلیمنٹ کے رکن ویرونک ڈی پیپر، نیٹ فلکس کے شریک بانی ریڈ ہیسٹنگس شامل ہیں۔
First published: Mar 10, 2019 08:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading