ہوم » نیوز » No Category

چینی جارحیت کے خلاف اکھاڑا پریشد کا بڑا بیان، ہزاروں سادھو سنت سرحد پر لڑنے کو تیار

اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اکھاڑا پریشد کے ہزاروں سادھو سنت سرحد پر چین سے مقابلہ کرنے کو تیاربیٹھے ہیں۔

  • Share this:
چینی جارحیت کے خلاف اکھاڑا پریشد کا بڑا بیان، ہزاروں سادھو سنت سرحد پر لڑنے کو تیار
چینی جارحیت کے خلاف اکھاڑا پریشد سرحد پر لڑنے کو تیار

الہ آباد: مشرقی لداخ میں 20 فوجیوں کی شہادت پر اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے بڑا بیان دیا ہے۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اکھاڑا پریشد کے ہزاروں سادھو سنت سرحد پر چین سے مقابلہ کرنے کو تیاربیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکھاڑا پریشد کے سادھو سنت ماضی میں غیر ملکی طاقتوں کے خلاف جنگ لڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے سادھو سنت اپنے مذہبی فرائض میں مصروف ہیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو ایک بار پھر داد شجاعت دینے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


مہنت نریندر گری نے یہ بھی کہا کہ ملک اور سرحد کی حفاظت کے لئے اکھاڑا پریشدحکومت اور فوج کے شانہ بہ شانہ ہمیشہہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرحد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اکھاڑا پریشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کا ہندوستان 1960 کی دہائی والا ہندوستان نہیں ہے۔ اگر چین نے ملک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کی جسارت کی تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس سے پہلے اکھاڑا پریشد نے اللہ پور میں واقع اپنے کیمپ دفتر میں سادھو سنتوں پر مشتمل ایک میٹنگ کی۔


 مہنت نریندر گری نے یہ بھی کہا کہ ملک اور سرحد کی حفاظت کے لئے اکھاڑا پریشدحکومت اور فوج کے شانہ بہ شانہ ہمیشہہ کھڑی رہے گی۔

مہنت نریندر گری نے یہ بھی کہا کہ ملک اور سرحد کی حفاظت کے لئے اکھاڑا پریشدحکومت اور فوج کے شانہ بہ شانہ ہمیشہہ کھڑی رہے گی۔


اس میٹنگ میں لداخ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اکھاڑا پریشد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کی تکمیل جلد کرنے کے لئےخصوصی ایکشن پلان پر عمل کیا جائے گا۔ اکھاڑا پریشد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ ایودھیا کے دورے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ اکھاڑا پریشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر  مودی کے ایودھیا آمد سے رام مندر کی تعمیر میں اور بھی تیزی آئے گی۔ اکھاڑا پریشد نے رام مندر تحریک کے لیڈر اور وی ایچ پی کے سابق سربراہ اشوک سنگھل کی یادگار بھی ایودھیا میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
First published: Jun 18, 2020 07:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading