ہندواگر200 روپئےکماتا ہےتو50 روپئےہتھیارپرخرچ کرو: اکھل بھارت ہندومہا سبھا کی نصیحت

اترپردیش کےمیرٹھ میں وجے دشمی کےموقع پراکھل بھارت ہندومہاسبھا کےاراکین نے'شستر پوجا' کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہندو200 روپئےکماتا ہےتو50 روپئےکا ہتھیارلےلو۔

Oct 08, 2019 05:09 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 07:22 PM IST
ہندواگر200 روپئےکماتا ہےتو50 روپئےہتھیارپرخرچ کرو: اکھل بھارت ہندومہا سبھا کی نصیحت

اکھل بھارت ہندومہا سبھا کا کہنا ہے کہ اگرہندو200 روپئےکماتا ہے تو 50 روپئےہتھیارپرخرچ کرے۔

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں وجے دشمی کے موقع پراکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے اراکین نے'شسترپوجا' کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہندو 200 روپئےکماتا ہےتو 50 روپئے کا ہتھیارلےلو۔ یہی نہیں مہا سبھا کےاراکین کا مطالبہ ہےکہ ملک کے سبھی ہندوؤں کو زیادہ سے زیا دہ ہتھیاردلائے جائیں۔ اس مطالبہ کے پیچھےان کا موقف ہےکہ بغیراسلحہ کے امن وامان ممکن نہیں ہے۔ اکھل بھارت ہندومہاسبھا کےعہدیداران کا کہنا ہےکہ وجے دشمی کے موقع پرہندوعوام کووہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ بغیراسلحہ کے امن ممکن نہیں ہے۔

اسلحہ کے بغیرامن وامان ممکن نہیں

Loading...

انہوں نے کہا کہ آچاریہ چانکیہ نے بھی کہا تھا کہ اسلحہ کے بغیرامن وامان ممکن نہیں ہے۔ آج بھی آپ چاہے کشمیرمیں آرٹیکل 370 کو ہٹانا ہویا دہشت گردی کو ختم کررہے ہیں تو آپ کو اسلحہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمبارک دن اورتیوہارپرہندوعوام کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اسلحہ کے بغیرکچھ نہیں ہوگا۔ اس دوران مہا سبھا کےاراکین نےتلوار، تریشول، گدا لےکر'شسترپوجا' کیا۔ اکھل بھارت ہندومہاسبھا کے عہدیداران نے کئی گھنٹےکے'شسترپوجا' کے دوران ہندوراشٹرکی وکالت کی۔

Loading...