ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اکھلیش یادو نے کہا- سال 2022 میں بی جے پی کی وداعی یقینی

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دھیان انتظامیہ پر کم سیاست پر زیادہ رہتا ہے۔ نتیجتاََ انتظامی مشینری بھی سست رہتی ہے۔ عوام کی مشکلات کے حل میں بی جے پی کی کوئی دلچسپی نہ ہونے سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور ریاست مسلسل ترقی کے معاملے میں پچھڑتا چلا جا رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 16, 2020 09:47 PM IST
  • Share this:
اکھلیش یادو نے کہا- سال 2022 میں بی جے پی کی وداعی یقینی
اکھلیش یادو نے کہا- سال 2022 میں بی جے پی کی وداعی یقینی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی اور بی جے پی کی وداعی یقینی ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں عوام الناس پر چہار جانب سےحملے ہورہے ہیں۔ کورونا وبا میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ 24 گھنٹوں میں 18 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1407 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مہنگائی کی مار سے ہر کوئی پریشان ہے۔ بی جے پی حکومت بچیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل جیسے غیر انسانی جرائم کو روک پانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ تاجر لوٹ رہے ہیں، کسان اپنی جانیں گنوا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کی دادا گیری کا کوئی علاج نہین ہے انہیں من مانی کی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔


سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی اور بی جے پی کی وداعی یقینی ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی اور بی جے پی کی وداعی یقینی ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔


اکھلیش یادو نے کہا کہ بستی میں ایک دلت بچی کا اغوا کرنے کے بعد عصمت ریزی اور پھر قتل کا واقعہ انسانیت کا شرمسار کرنے والا ہے۔ 4 دن پولیس شکایت کو نظر انداز کرتی رہی۔ آئے دن پیش آنے والے ان واقعات پر حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ قابل مذمت ہے۔ بیٹیوں کی سیکورٹی کے نام پر صرف کھوکھلے دعوؤں سے بیٹیاں کب محفوظ ہوں گی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متھرا میں تاجر انل اگروال کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ بی جے پی اقتدارمیں تاجروں کے جان ومال محفوظ نہیں ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں تاجر لوٹ، اغوا اور قتل کے شکار ہیں۔ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع میں لوٹ اور عصمت دری کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دھیان انتظامیہ پر کم سیاست پر زیادہ رہتا ہے۔ نتیجتاََ انتظامی مشینری بھی سست رہتی ہے۔ عوام کی مشکلات کے حل میں بی جے پی کی کوئی دلچسپی نہ ہونے سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور ریاست مسلسل ترقی کے معاملے میں پچھڑتا چلا جا رہا ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ان عوام مخالف کاموں کی وجہ سے عوام الناس میں کافی اشتعال ہے۔ عوام کا یہ اشتعال 2022 میں تبدیل پر مہر لگائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading