اکشے کمار کی کیجریوال سے ملاقات ، کسانوں کی خودکشی پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جو اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کررہے ہیں

Sep 29, 2015 09:56 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 09:57 PM IST
اکشے کمار کی کیجریوال سے ملاقات ، کسانوں کی خودکشی پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جو اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کررہے ہیں آج دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال سے ملاقات کرکے ملک میں کسانوں کی خودکشی کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنی آدھا گھنٹہ کی ملاقات کے دوران اداکار نے کاشتکاروں کے شعبہ، کسانوں کی خودکشی کے بڑھتے واقعات اور ان کی بدحالی دور کرنے اور مصیبت سے نکالنے میں مدد کے طریقوں پر بات کی۔

ایک سرکاری افسر نے کہا کہ مسٹر اکشے کمار نے وزیر اعلی کو مطلع کیا کہ وہ کسانوں کے لئے کیا کام کررہے ہیں اور ہر ماہ 30 کسانوں کی کفالت کرتے ہیں۔ملک کے چند حصوں میں کسانوں کی خودکشی پر فکرمندی ظاہر کرنے ہوئے مسٹر کیجری وال نے بالی ووڈ اداکار سے پوچھا کہ دہلی حکومت ان کی کس طرح مدد کرسکتی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا ’’ہم جو بھی کرسکتے ہیں کریں گے ہمیں ان کی مدد کے لئے کوئی طریقہ نکالناچاہئے۔ اس طرح کسانوں کاکسی وجہ سے جان دینا بڑا ہولناک ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے کھانے کے لئے اناج اگاتے ہیں اس لئے ہمیں بھی ان کا خیال رکھنا چاہئے۔ ہمیں اس مسئلہ کی جڑ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ان کا جوحق ہے انہیں ملنا چاہئے۔‘‘

Loading...

مسٹر اکشے کمار نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کہ کہ اب بہت کسان کھیتی باڑی چھوڑ کر دوسرے پیشے اپنارہے ہیں۔ انہوں نے کسانوں اور کاشتکاروں کے کاز کے لئے مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا ’’ہمیں ان کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔ لوگ کھیتی سے خوش نہیں ہیں۔ ہمیں اپنی جڑ بنیاد کی طرح واپس جانا چاہئے۔ یہ بہت اہم ہے۔وزیراعلی نے اکشے سے بات چیت میں کہا کہ ’’کسانوں کی حالت زار زرعی اشیا ذخیرہ اندوزی اور دلالوں کی ناجائز منافع خوری کی وجہ سے ہے۔‘‘

افسر نے بتایا ’’پنجاب میں منشیات کی لعنت اور اس سے کس طرح پوری نسل تباہ ہورہی ہے اس پر بھی بات ہوئی۔‘‘ عام آدمی پارٹی پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابت میں سرگرمی سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے وہ ریاست میں منشیات کی لت کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

Loading...