Al Qaeda Threat:پیغمبر کے بارے میں متنازع ریمارک کو لے کر القاعدہ نے دی ہندوستان میں خودکش حملے کی دھمکی
دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے ہندوستان میں خودکش حملوں کی دی دھمکی۔ (علامتی تصویر)
Al Qaeda Threat: دھمکی آمیز بیان میں ہندوستان میں ہندوتوا کے لئے تضحیک آمیز طریقے سے ذکر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے نبی کی عزت کے لیے لڑیں گے، ہم دوسروں کو اپنے نبی کی عزت کے لیے لڑنے اور مرنے کی تلقین کریں گے۔
نئی دہلی: Al Qaeda Threat:دہشت گرد تنظیم القاعدہ (اے کیو آئی ایس) نے ہندوستان سے متعلق دھمکی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے کے لیے گجرات، یوپی، ممبئی اور دہلی میں خودکش حملے کے لیے تیار ہیں۔ دھمکی آمیز بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اب دہلی، ممبئی، یوپی اور گجرات میں اپنے انجام کا انتظار کرنا چاہیے۔
دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ انہیں نہ تو اپنے گھروں میں پناہ ملے گی اور نہ ہی اپنی قلعہ بند گڑھوالی فوجی چھاؤنیوں میں۔ اگر ہم نے اپنے پیارے نبی کا بدلہ نہ لیا تو ہماری مائیں ہم سے محروم رہ جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے نبی کی توہین کرنے والوں کو ہم قتل کر دیں گے اور اپنے جسموں اور اپنے بچوں کے جسموں پر بارودی مواد باندھیں گے تاکہ ہمارے نبی کی توہین کرنے والوں کو اڑا دیں۔ [انہیں] کوئی معافی نہیں ملے گی، انہیں امن اور سلامتی نہیں بچائے گی۔ یہ معاملہ کو مذمت یا دُکھ کے کسی بھی الفاظ کے ساتھ بند نہیں ہوگا۔
دھمکی آمیز بیان میں ہندوستان میں ہندوتوا کے لئے تضحیک آمیز طریقے سے ذکر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے نبی کی عزت کے لیے لڑیں گے، ہم دوسروں کو اپنے نبی کی عزت کے لیے لڑنے اور مرنے کی تلقین کریں گے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین کے ذریعہ شیئر کردہ دھمکی آمیز بیان میں بی جے پی کے ایک کارکن کے متنازعہ ریمارکس کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے خلاف بی جے پی نے کارروائی کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔