اپنا ضلع منتخب کریں۔

    26جنوری کو بار اور ریستوراں میں بھی نہیں دی جائے گی شراب، دہی حکومت نے جاری کیا حکم

    26جنوری کو بار اور ریستوراں میں بھی نہیں دی جائے گی شراب، دہی حکومت نے جاری کیا حکم (فائل فوٹو)

    26جنوری کو بار اور ریستوراں میں بھی نہیں دی جائے گی شراب، دہی حکومت نے جاری کیا حکم (فائل فوٹو)

    دہلی حکومت نے پہلی مرتبہ 26 جنوری کو بار اور ریستوراں میں شراب فروخت کرنے پر پابندی لگائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      اس مرتبہ یوم جمہوریہ کے موقع پر بار اور ریسٹورنٹس میں بھی شراب نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے 26 جنوری کو ڈرائی ڈے قرار دیا جاتا تھا، لیکن اس مرتبہ ریسٹورنٹ میں شراب فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔

      دہلی حکومت نے پہلی مرتبہ 26 جنوری کو بار اور ریستوراں میں شراب فروخت کرنے پر پابندی لگائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاشیوراتری، رام نوری اور ہولی پر بھی دکانوں پر شراب فروخت کرنے پر پابندی رہے گی۔ سوامی دیانند جینتی اور گرو روی داس جینتی پر بھی ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔

      دہلی حکومت کے محکمہ آبکاری کی جانب سے یکم جنوری سے لے کر 31 مارچ 2023 تک کے ڈرائی ڈے کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس میں کجریوال حکومت نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ، پانچ فروری کو گرو روی داس جینتی، 15 فروری کو سوامی دیانند سرسوتی جینتی، 18 فروری کو مہاشیوراتری، آٹھ مارچ کو ہولی اور 30 مارچ کو رام نوی پر ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔

      اس دوران شراب کے ٹھیکے بند رہیں گے۔ حکومت ہر تین مہینے بعد ڈرائی ڈے کی فہرست جاری کرتی ہے۔ فی الحال اب قریب 21 ڈرائی ڈے پورے سال میں شمار کیے جاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:
      کرناٹک حجاب تنازع: تین ججوں کی بینچ ہوسکتی ہے تشکیل، سپریم کورٹ نے کہی یہ بات

      بتادیں کہ، ہندوستان جمعرات کو اپنا 74 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرائیں گی، جسے پہلے راج پتھ کے  نام سے جانا جاتا تھا، جہاں ایک عظیم الشان پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔ ہر سال ملک بھر میں لاکھوں لوگ اپنے ٹیلی ویژن سیٹس پر بھرپور روایت، ثقافتی ورثے اور ملک کی ترقی اور حصولیابیوں کی جھلک کو دیکھتے ہیں ۔ اس سال بھی عوام کرتویہ پتھ پر ان تقریبات کی شان و شوکت کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: