உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جلاد شوہر نے کھولتے ہوئے تیل کو بیوی پر پھینکا، پھر ہوگیا فرار...

    ایک شوہر کا خوفناک قہر بیوی پر اس قدر برپا کیا کہ وہ مرتے مرتے بچی۔ اتنا ہی نہیں، اس شخص نے اپنی بیٹی کو بھی نہیں بخشا اور اسے بھی مارنے کی کوشش کی۔ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

    ایک شوہر کا خوفناک قہر بیوی پر اس قدر برپا کیا کہ وہ مرتے مرتے بچی۔ اتنا ہی نہیں، اس شخص نے اپنی بیٹی کو بھی نہیں بخشا اور اسے بھی مارنے کی کوشش کی۔ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

    ایک شوہر کا خوفناک قہر بیوی پر اس قدر برپا کیا کہ وہ مرتے مرتے بچی۔ اتنا ہی نہیں، اس شخص نے اپنی بیٹی کو بھی نہیں بخشا اور اسے بھی مارنے کی کوشش کی۔ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ایک شوہر کا خوفناک قہر بیوی پر اس قدر برپا کیا کہ وہ مرتے مرتے بچی۔ اتنا ہی نہیں، اس شخص نے اپنی بیٹی کو بھی نہیں بخشا اور اسے بھی مارنے کی کوشش کی۔ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ معاملہ بنگلورو (Bengaluru) کا ہے۔ دراصل، 30 سال کا ایک آٹو ڈرائیور اپنی بیوی اور بیٹی پر کھولتے ہوئے تیل (boiling oil) کو ڈال کر فرار ہوگیا ہے۔ شخص ایل آر نگر میں کور منگلا (Koramangala) کا رہنے والا ہے۔ معاملہ اتوار کے روز پیش آیا ہے۔ پولیس معاملہ درج کرکے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

      پولیس نے بتایا کہ تھامس (Thomas) اکثر شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا۔ وہ صحیح سے کام بھی نہیں کرتا تھا اور بیشتر وقت اپنے گھر پر رہتا تھا۔ شراب کے نشے میں دھت وہ اکثر اپنی بیوی اینتھانیمما (Anthoniyamma) سے اکثر کرتے رہتا تھا۔ تھامس اپنی بیوی پر شک کرتا تھا۔

      پہلے مار مار کر نیم مردہ کیا

      اتوار کی صبح ہی تھامس شراب کے نشے میں دھت اپنے گھر آیا۔ آتے ہی اس نے اپنی بیوی سے لڑائی شروع کردی۔ جب آس پاس کے لوگوں نے معاملے میں مداخلت کی تو وہ گھر سے باہر کہیں نکل گیا۔ اس کے بعد تقریباً ایک بجے وہ واپس گھر آگیا۔ اس وقت اس کی بیوی ٹی وی دیکھ رہی تھی جبکہ 13 سال کی بیٹی نینسی سو رہی تھیں۔ وہ کچن گیا اور تیل کو گرم کرنے لگا۔ اس کے بعد لکڑی کے کندے سے اس نے اپنی بیوی کو بری طرح سے پیٹ کر نیم مردہ کردیا۔ اس نے بیوی کو اتنی بری طرح سے پٹائی کی تو بیوی بے ہوش ہوگئیں۔ بے ہوش ہونے کے بعد بھی اس کا دل نہیں پسیجا اور پھر اس پر کھولتے ہوئے گرم تیل کو انڈیل دیا۔

      شخص کے خلاف لُک آوٹ حکم

      تھامس اتنے پر بھی خاموش نہیں رہا۔ جب اپنی ماں کو بچانے کے لئے اس کی بیٹی آئی تو اس پر بھی تھامس نے گرم تیل پھینک دیا۔ اس کے بعد وہ بھاگ گیا۔ ادوگوری پولیس کے مطابق، بیوی اینتھانیما کا چہرہ، چھاتی، پیٹ اور ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا ہے جبکہ ان کی بیٹی کا ہاتھ جل گیا ہے۔ معاملے کا پتہ چلنے کے بعد پڑوسی نے ان دونوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ان دونوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ادوگوری پولیس نے قتل کی کوشش کے تحت معاملہ درج کیا ہے اور شخص کے خلاف لُک آوٹ حکم جاری کردیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: